دلائی لاما کی اوباما سے ملاقات، چین برہم

چین نے امریکہ کے صدر براک اوباما کی تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما سے ملاقات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور اسے بین الاقوامی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔

چین نے اس ملاقات کو بین الاقوامی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ چین کے مخالفوں کی حمایت کرنا بند کر دے۔

بیجنگ میں امریکی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا اور انھیں چین کے اعتراضات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

واشنگٹن میں براک اوباما نے دلائی لاما سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ دلائی لاما کے عدم تشدد کے عزم اور چین سے مذاکرات کی کوششیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔