مسیحی دور کا کفن برآمد

آثار قدیمہ کے ماہرین اور سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے مطابق انہیں یروشلم کے ایک مقبرے سے پہلی بار مسیحی دور کے ایک کفن کے ٹکڑے حاصل ہوئے ہیں۔
ہبریو یونیورسٹی اور امریکہ اور کینیڈا کے اداروں کے تحقیق کاروں کے مطابق یہ کفن متنازعہ ٹیورن کفن سے مختلف ہے۔
بعض افراد کے خیال میں ٹیورن کفن عیسی مسیح کا کفن ہے جب کہ دیگر افراد اسے فرضی قرار دیتے ہیں۔سائنسدانوں کے خیال ميں نئے پائے گئے کپڑے کی بنائی ٹیورن سے زیادہ آسان ہے۔
یروشلم کے پرانے شہر میں مسیحی دور کے ایک مقبرے میں اس نئے کپڑے کے ٹکڑے میں ایک لاش لپٹی ہوئی پائی گئی ہے۔یہ مقبرا ’فیلڈ آف بلڈ ‘ نامی قبرستان کا حصہ ہے۔
تحقیق کاروں کے مطابق حاصل ہوئے کپڑے مسیحی دور میں استعمال ہونے والے کفن کی ہی طرح ہیں۔



