پکوان کی بہترین تصاویر کا عالمی مقابلہ: کباب بیچنے والے کشمیری شخص کی تصویر بازی لے گئی

Street food vendor surrounded by smoke as they prepare food

،تصویر کا ذریعہDebdatta Chakraborty

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک کباب بنانے والے شخص کی مسحور کن تصویر کو ایک بڑا فوٹوگرافی ایوارڈ مل گیا ہے۔

دیبدتا چکربورتی کو پنک لیڈی فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے یہ تصویر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بنائی تھی اور اسے کبابیانہ کا نام دیا تھا۔

انڈین فوٹوگرافر نے یہ تصویر ایک پرہجوم سڑک پر رات کے وقت بنائی تھی جب گلی میں پکوان بنانے والے وازوان کباب اور دیگر کھانے بنانے میں مصروف تھے۔

اس ایوارڈ کی بانی اور ڈائریکٹر کیرولین کینیون کہتی ہیں کہ ’آج کی دنیا میں، پہلے سے زیادہ ہمیں محبت اور سکون کی طلب ہوتی ہے اور اس تصویر میں ہمیں اس بارے میں یقین دہانی کروانے کے لیے بہت کچھ ہے۔ خوبصورتی سے عکس بند کیے گئے دھوئیں کا حصار، سنہری روشنی اور اس شخص کے چہرے کے تاثرات جو کھانا دوسروں سے شیئر کرنے کے لیے بنا رہا ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’چنگاریاں انگیٹھی سے اڑتی دیکھی جا سکتی ہیں اور بھنے ہوئے گوشت کی خوشبو ہم تصویر دیکھتے ہی سونگھ سکتے ہیں۔ ایسے میں ہم اس کا گرم اور مزیدار ذائقے کا بھی تصور کر لیتے ہیں۔‘

اس تصویر سے پیار چھلکتا ہے لیکن انتہائی متاثر کن بھی، یہ ایک روح پرور منظر ہے۔‘

اس مقابلے کے لیے 60 سے زیادہ ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جیتنے والوں کا اعلان آن لائن ایک لائیو سٹریم ایونٹ کے ذریعے کیا گیا۔

یہاں ہم آپ کو اس مقابلے کی مختلف درجہ بندیوں میں جیتنے والے فوٹوگرافرز کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔

Short presentational grey line

چینیوں کا روایتی ہنر (شین یینگ کی تصویر)

A family making red coloured dumplings

،تصویر کا ذریعہChen Ying

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر چین میں ایک چھوٹے سے فارم ہاؤس میں بنائی گئی ہے۔ یہاں ایک خاندان اکھٹے ہو کر ایک خاص قسم کا روایتی پکوان بنا رہے ہیں۔ وہ ایک لکڑے کے سانچے کی مدد سے ان ڈمپلنگز میں ’مقدر‘ اور ’خوشی‘ جیسے الفاظ کندہ کر رہے ہیں اور انھیں ایک بڑی کڑاھی میں تلنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس روایت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا، اور اگلا برس خوشحال ثابت ہو گا۔
1px transparent line

ٹیبل پر پکوان: برطانیہ میں جان کیری کی تصویر

رٹز

،تصویر کا ذریعہJohn Carey

،تصویر کا کیپشنرٹز ریستوارن کا تجربہ اس تصویر میں ایک مخصوص انداز میں عیاں ہے
1px transparent line

فیوجی فلم ایوارڈ فار انوویشن: سینٹرل پارک، یولی واسیلیو، بلغاریہ

فوٹو

،تصویر کا ذریعہYuliy Vasilev

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر فوڈٹوپیا نامی پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس میں کھانے کی اشیا کے ذریعے منی ایچر دنیا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
1px transparent line

دی کلیئر آہو ایوارڈ فار وومن فوٹوگرافرز: جنوبی افریقہ میں مارگریٹ اویلوفس کی تصویر

پھول

،تصویر کا ذریعہMarguerite Oelofse

،تصویر کا کیپشنفرانسیسی فنکار ہینری میٹیس سے متاثر ہو کر افریقی ثقافت کو ابھارنے کی کوشش کی گئی
1px transparent line

برطانیہ میں کاسیا سیسیلسکا فیبر کی تصویر میں مچھلیوں کو سکھانے کا منظر

مچھلی

،تصویر کا ذریعہKasia Ciesielska-Faber

،تصویر کا کیپشنناروے کی اس تصویر میں مچھلیاں اس پورے لینڈ سکیپ کا ایک حصہ بنی ہوئی نظر آتی ہے، باہر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تھوڑا سا کم ہے، اور موسم سٹاک فش پروڈکشن کے لیے بہترین ہے۔
1px transparent line

پکوانوں کی سیاست: خوابوں کی اڑان، بنگلہ دیش سے کے ایم اسد کی تصویر

A young girl looks up as she collects water

،تصویر کا ذریعہK M Asad

،تصویر کا کیپشنایک چھوٹی بچی اپنی بڑی بہن کے ساتھ مل کر پانی بھر رہی ہے، یہ تصویر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گذشتہ برس بنائی گئی ہے۔

فوڈ سٹائلسٹ ایوارڈ: جرمنی سے کیرولین سٹروتھ کی تصویر

Colourful vegetable tart

،تصویر کا ذریعہCarolin Strothe

1px transparent line

مچھلی بنانے کا منظر، روپکوتھا رائے بارائے، بنگلہ دیش

Two women and a child squat outside as they process fish

،تصویر کا ذریعہRupkotha Roy Barai

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش میں گاؤں کی خواتین مچھلی بنانے کے مراحل میں ہیں
1px transparent line

ایرازوریز وائن فوٹوگرافر آف دی ایئر: جان ویانڈ کی برطانیہ سے تصویر

A man in a misty vineyard gathering prunings

،تصویر کا ذریعہJon Wyand

1px transparent line

پاؤلو گرنزا اور سلویا واؤلا کی اٹلی سے گاجر کی فصل کی تصویر

Carrots sliced vertically sit in soil, with hands holding their leaves

،تصویر کا ذریعہPaolo Grinza and Silvia Vaulà

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر ایک ایسی فوٹوگرافی سیریز کا حصہ ہے جس کا عنوان ہے کام کرتے ہاتھ۔
1px transparent line

پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر (جنوبی مشرقی ایشیا: مچھیروں کی دنیا، ویتنام میں بنائی گئی تصاویر، تھیئن نگویین

فوٹوگراف

،تصویر کا ذریعہThien Nguyen Ngoc

،تصویر کا کیپشنایک نئے دن کی روشنی کشتی سے نکلنے والے دھوئیں کو روشن کر رہی ہے، اور سبز رنگ کے جال پانی کے نیچے حرکت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں اور مقامی مچھیرے ان جالوں کو کھینچ رہے ہیں

یہ تمام تصاویر پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2022 کی اجازت سے استعمال کی گئی ہیں۔ آخری مرحلے تک پہنچنے والی تصاویر برسٹل رائل فوٹو گرافک سوسائٹی میں 20 نومبر سے 12 دسمبر 2022 تک دکھائی جائیں گے۔