کوپ 26 اور ماحولیاتی تبدیلی: 'پلین سپاٹرز' کے لیے گلاسگو میں دنیا بھر کے سربراہان کی آمد ایک نادر موقع

کوئئتی طیارہ
،تصویر کا کیپشنکویت کی ریاست کا طیارہ بوئنگ 737-900 پرسٹوک ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس ہفتے ماحولیات کے بارے میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے ملکوں کے سربراہاں تشریف لا رہے ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر کے خصوصی طیارے 'ایئر فورس ون' کے علاوہ دنیا کے بشتر ملکوں کے صدور اور وزراء اعظم کے خصوصی طیارے بھی گلاسگو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے نظر آرہے ہیں۔

کرۂ ارض کے ماحول کو بچانے کے لیے ہونے والی عالمی کانفرنس میں جہاں ماحولیات دوست یا تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول پر تشویش رکھنے والے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم بہت سے کارکن گلاسگو پہنچ رہے ہیں وہیں طیاروں میں دلچسپی رکھنے والے یا ان کا مشاہدہ کرنے کے شائق، جن کے لیے انگریزی زبان میں 'پلین سپاٹرز' کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، گلاسگو میں جمع ہو چکے ہیں۔

اس سربراہی اجلاس کے پہلے دن افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ سے آنے والے جہاز شامل تھے اور ان طیاروں کی گلاسگو میں اترتے ہوئے تصاویر بنانے کے لیے شہری ہوا بازی اور جہازوں کی تصاویر بنانے کا شوق رکھنے والے فوٹو گرافر وہاں پہلے سے موجود تھے۔

صدر بائیڈن کا طیارہ
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے صدر جو بائیڈن کا خصوصی طیارہ ایئر فورس ون لینڈ کرتے ہوئے
امریکی فضائیہ کا طیارہ

،تصویر کا ذریعہDavid Russell

،تصویر کا کیپشنامریکی فضائیہ کے بوئنگ سی 40 ساخت کے اس طیارے کی تصویر ڈیوڈ رسل نے اس وقت بنائی جب یہ گلاسگو کے ہوائی اڈے پر اترنے کے لیے آخری چکر لگا رہا تھا
بنگلہ دیشی طیارہ

،تصویر کا ذریعہSupplied

،تصویر کا کیپشنبوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ پانچ ہزار میل کا سفر طے کر کے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے گلاسگو پہنچا
بولیوایا کا مسافر طیارہ

،تصویر کا ذریعہSupplied

،تصویر کا کیپشنلاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی فضائیہ کا ڈسالٹ فیلکن 900ای ایکس ساخت کا یہ طیارہ گلاسگو کی فضاؤں میں بلند ہو رہا ہے
روسی ساخت کا ڈسالٹ فیلکن

،تصویر کا ذریعہGeorge Mutch

،تصویر کا کیپشنروس کا ڈسالٹ فیلکن 7 ایکس جیٹ اتوار کے روز ماسکو سے ایڈنبرا پہنچا تھا
شہری ہوا بازی کے شوقین فوٹو گرافر نیتھن، راری، بین اور جان (بائیں سے دائیں) رات بھر گاڑی چلا کر لندن سے پریسٹوک ائیرپورٹ پہنچے تھے تاکہ وہ کوپ 26 کے دوران ’پلین سپاٹنگ‘ یا جہازوں کی تصاویر بنا سکیں
،تصویر کا کیپشنشہری ہوا بازی کے شوقین فوٹو گرافر نیتھن، راری، بین اور جان (بائیں سے دائیں) رات بھر گاڑی چلا کر لندن سے پریسٹوک ائیرپورٹ پہنچے تھے تاکہ وہ کوپ 26 کے دوران 'پلین سپاٹنگ' یا جہازوں کی تصاویر بنا سکیں