ماؤنٹ نیراگونگو: کانگو میں آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والی تباہی تصاویر میں
جمہوریہ کانگو میں آتش فشاں ماؤنٹ نیراگونگو کے پھٹنے کے بعد قریبی شہر گوما کے ہزاروں رہائشی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بیس لاکھ کی آبادی والے اس مشرقی شہر کے قریب اس آتش فشاں سے لاوا پھوٹنے کے بعد شہر پر لال بادل چھا گئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

شہر کے مختلف حصوں میں لاوا عمارتیں اور شاہراہیں تباہ کرتا گیا اور اس دوران لوگوں نے اپنے گھروں کو آگ سے بچانے کی ناکام کوششیں کیں۔

،تصویر کا ذریعہEnoch David/Reuters
شہر کی مختلف عمارتوں کے درمیان سے لاوا بہتا نظر آیا۔

،تصویر کا ذریعہEnoch David/Reuters
شہر کے رہائشی اپنے ہاتھوں میں جو کچھ اٹھا کر بچا سکتے تھے، اس سامان کے ساتھ بھاگتے نظر آئے۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اطلاعات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں اور مشرق میں موجود ہوائی اڈے تک پہنچ کر بظاہر لاوا رک گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
آتش فشاں کے پھٹنے کے ساتھ ہی کانگو کے ہزاروں شہریوں نے ہمسایہ ملک روانڈا میں پناہ لی ہے۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اس تصویر میں انھیں سرحدی قصبے جیسنیی کی سڑکوں پر اپنے سامان کے ساتھ سوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAFP
ماؤنٹ نیراگونگو دنیا میں خطرناک ترین آتش فشاؤں میں سے ایک ہے۔ یہاں اسے شہر گوما کے قریب جھیل کیو میں جزیرہ چیگیرا سے دیکھا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔










