ہوائی کے آتش فشاں کی ڈرامائی تصاویر کے پیچھے کیا سائنس ہے؟

Lava erupts following eruptions at the Kilauea volcano on Hawaii's Big Island on 17 May 2018 in Kapoho, Hawaii

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو ہوائی کے کوپوہو آتش فشاں سے لاوا ابل پڑا

اوائل مئی میں ہوائی کے ایک فعال آتش فشاں سے یکایک لاوا ابل پڑا۔ اس کے بعد سے وہاں سے مسلسل گیس نکل رہی ہے جس کی شاندار تصاویر لی گئی ہیں۔

دو ہفتے بعد آتش فشاں اب تک فعال ہے۔ آکسفرڈ یونیورسٹی کے ماہرینِ آتش فشاں ٹیمسن ماتھر اور ڈیوڈ پائل بتا رہے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے کیا سائنس کارفرما ہے۔

تخلیق و تباہی

کلاؤیا آتش فشاں ہوائی کے جزیرہ بگ آئی لینڈ کا سب سے فعال آتش فشاں ہے۔ یہاں 1983 سے وقتاً فوقتاً لاوا نکلتا رہتا ہے۔

Ash spews from the Puu Oo crater on Hawaii's Kilauea volcano on 3 May 2018 in Hawaii Volcanoes National Park

،تصویر کا ذریعہUSGS / Getty Images

،تصویر کا کیپشنزلزلے کے بعد پواور آتش فشاں سے دھویں کا اخراج

یہاں سے بہہ نکلنے والا لاوا 144 مربع کلومیٹر کا علاقہ تک پھیل گیا ہے اور سمندر میں 443 ایکڑ نئی زمین پیدا ہو گئی ہے۔

2016 کے بعد سے اب تک لاوا نے 215 عمارتوں کو تباہ کیا ہے اور 14 کلومیٹر سڑک اس کے نیچے آ گئی ہے۔

لاوا جھیل

2008 میں کلاؤیا سے گیس کے بادل نکلے۔ آنے والے مہینوں میں یہاں ایک جھیل وجود میں آ گئی۔

The summit lava lake reportedly dropped in levels after the eruption of Hawaii's Kilauea volcano on 6 May 2018 near Pahoa, Hawaii

،تصویر کا ذریعہUSGS / Getty Images

مارچ اور اپریل میں لاوے کی سطح بلند ہو گئی اور یہ کناروں سے بہنے لگا۔ دو ہفتے بعد لاوا نظر آنا بند ہو گیا۔

Stars shine above as a plume rises from the Halemaumau crater, at the Hawaii Volcanoes National Park on 9 May 2018 in Hawaii Volcanoes National Park, Hawaii

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کلاؤیا کا لاوا دنیا کا گرم ترین لاوا ہے۔ آتش فشاں کے دہانے سے نکلنے کے بعد یہ جلد ہی جم جاتا ہے اور اس پر ایک پپڑی آ جاتی ہے۔

تاہم اندر سے یہ اب بھی گرم اور متحرک رہتا ہے۔

A lava flow covers a road in the Leilani Estates subdivision during ongoing eruptions of the Kilauea Volcano in Hawaii, U.S., May 13, 2018.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک سڑک جو لاوا سے متاثر ہوئی

جوں جوں گرم لاوا آگے بہتا ہے، سرد لاوا کے ٹکڑے اس کے ساتھ بہنے لگتے ہیں، اور اس کی شکل پتھروں کے بےترتیب ڈھیر کی طرح ہو جاتی ہے۔

Lava flows at a new fissure in the aftermath of eruptions from the Kilauea volcano on Hawaii's Big Island as a local resident walks nearby after taking photos on 12 May 2018 in Pahoa, Hawaii

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایک مقامی شخص لاوا کی گیس سے بچنے کے لیے ماسک پہنے ہوئے ہے

بعض جگہوں پر لاوا لال رنگ کا ہوتا ہے اور اترائی پر بہتے ہوئے ہر چیز کو جلاتا جاتا ہے۔

Lava erupts from a fissure east of the Leilani Estates subdivision during ongoing eruptions of the Kilauea Volcano in Hawaii on 13 May 2018.

،تصویر کا ذریعہReuters

ماہرینِ ارضیات 1922 سے کلاؤیا پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاوا زمین کے مرکز سے اوپر اٹھتا ہے اور پھر زیر زمین نالیوں میں بہتا رہتا ہے۔

A geologist inspects cracks on a road in Leilani Estates, following eruption of Kilauea volcano, Hawaii on 17 May 2018.

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک ماہرِ ارضیات آتش فشاں سے چٹخ جانے والی سڑک کا معائنہ کر رہا ہے

زمین کے نیچے بہتے ہوئے لاوا زمین کی سطح کو کئی جگہوں پر چٹخ دیتا ہے، جہاں سے گرم گیسیں نکلتی رہتی ہیں۔ اگر سطح کمزور ہو تو وہاں سے لاوا بھی پھٹ کر نکل سکتا ہے۔

People watch as ash erupts from the Halemaumau crater near the community of Volcano during ongoing eruptions of the Kilauea Volcano in Hawaii, US on 15 May 2018.

،تصویر کا ذریعہReuters

دھماکہ دار مرغولے

لاوا زیرِ زمین پانی سے مل کر بھاپ پیدا کرتا ہے جو زمین سے نکل کر فضا میں بلند ہو جاتی ہے۔

MAY 15: Lava from active fissures illuminates volcanic gases from the Kilauea volcano amidst stars on Hawaii's Big Island on 15 May 2018 in Hawaii Volcanoes National Park, Hawaii.

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن15 May: The glow from open fissures lights up the volcanic gas at night

اب تک ہوائی کے ایسٹ رفٹ زون سے 17 شگاف پیدا ہوئے ہیں جن سے خطرناک لاوا، گرم گیسیں اور بھاپ خارج ہوئے ہیں۔

ان گیسوں میں سلفر ڈائی آکسائیڈ بھی شامل ہے جو سانس کی تکالیف کا باعث بن سکتی ہے اور ان لوگوں کی علامات میں اضافہ کر سکتی ہے جو دمے کا شکار ہیں۔

This US Geological Survey (USGS) image released on 15 May 2018 shows an ash plume rising following a massive volcano eruption on Kilauea volcano in Hawaii

،تصویر کا ذریعہAFP

آتش فشاں کی فعالیت کا درجہ بدلتا رہتا ہے اور اس کا پہلے سے اندازہ لگانے بےحد مشکل ہوتا ہے۔

.