سال 2020 کے غیر معمولی واقعات تصاویر میں

سال 2020، تصاویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کیا آپ کو یاد ہے کہ ایک وقت تھا جب دنیا میں ہر کوئی پُرامید لگتا تھا۔ سنہ 2019 کے اختتام اور سنہ 2020 کے آغاز پر لوگ سمجھ رہے تھے کہ مستقبل میں ان کی زندگیاں بہتری کی طرف جا سکتی ہیں۔

لیکن سب کچھ توقعات کے برعکس رہا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو ہلا دیا اور ہر کسی کے لیے پریشانی بڑھتی رہی۔

لیکن اب ہمیں سنہ 2020 کو اتنا بھی بُرا نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ خوبصورتی، ہنسی مذاق اور انسانی لچک کا بھی سال تھا۔ ان تصاویر کے ذریعے ہم ہر مہینے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

جنوری

چین میں ایک خطرناک وائرس پھیلا اور اس کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا۔ بہتر حفاظتی سامان کی عدم موجودگی میں لوگ روزمرہ استعمال ہونے والی چیزوں کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے لگے۔

سال 2020، تصاویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

فروری

دنیا بھر میں سپر مون نظر آیا جس میں چاند غیر معمولی طور پر پہلے سے کافی بڑا دِکھ رہا تھا۔

یہ رواں سال فلکیات کے عجیب واقعات میں سے ایک تھا۔ اس تصویر میں ترکی کا ایک گاؤں ایڈرن دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں سُپر مون نے 16ویں صدی کی ایک مسجد کو اپنی روشنی سے چمکا دیا ہے۔

ترکی، سپر مون

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ بھی پڑھیے

مارچ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے عائد ہونے والی پابندیوں نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہم میں سے کئی افراد 2020 کے دوران آن لائن چلے گئے، چاہے بات کام، شاپنگ یا دوستوں سے ملنے کی ہو۔

اس تصویر میں ہانگ کانگ کی ایک ٹیچر کو اپنی آن لائن کلاس کے لیے ریکارڈنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیچر، سمارٹ فون

،تصویر کا ذریعہGetty Images

اپریل

سماجی فاصلے کے لیے کیے جانے والے اقدامات نے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا دیا۔

امریکہ میں ایک رومن کیتھولک پادری پانی والی پستول کے ذریعے اپنے اجتماع پر مقدس پانی چھڑک سکتے ہیں۔

پادری، پانی کی پستول

،تصویر کا ذریعہJim West/ZUMA Wire/Shutterstock

مئی

افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلوئیڈ پولیس کی حراست میں تھے جب ان کی ہلاکت ہوئی۔ اس سے نسلی امتیاز اور پولیس کے تشدد کے خلاف ایک عالمی تحریک کا آغاز ہوا۔

امریکہ میں کیلیفورنیا اور سیکرامنٹو میں ہونے والے مظاہرے تو بس ایک شروعات تھی جس نے پورے ملک کو متحرک کردیا۔

امریکہ، جارج فلوئیڈ، مظاہرے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

جون

پوری دنیا میں کئی ملکوں میں جب لاک ڈاؤن لگے تو ہمارا خیال تھا کہ زندگی شاید کبھی اپنی اصل حالت میں بحال نہیں ہو گی۔

لیکن بارسلونا میں ایک فنکار نے نرسری کے دو ہزار سے زیادہ پودوں کے سامنے پرفارم کیا۔ وہ ان مشکل وقتوں میں فن کی اہمیت کو اُجاگر کر رہے تھے۔

سال 2020، تصاویر، اٹلی، پرفارم، پودے

،تصویر کا ذریعہReuters

جولائی

کینیا میں ایک خاتون پریشانی سے ٹڈی دل کو اپنی زمین پر قبضہ جماتے دیکھ رہی ہیں۔ پاکستان، ایران اور انڈیا میں فصلیں تباہ کرنے کے بعد یہ ٹڈیاں مشرقی افریقہ پہنچی تھیں۔

سال 2020، تصاویر، ٹڈی دل

،تصویر کا ذریعہReuters

اگست

دنیا کی تاریخ میں سب سے طاقتور غیر جوہری دھماکوں میں سے ایک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیش آیا جس میں 200 سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

پیانسٹ ریمنڈ عیسیان بھی اس دھماکے سے متاثر ہوئے۔ دھماکے سے انھیں ذہنی دھچکا لگا اور وہ بے گھر ہو گئے تھے۔

سال 2020، تصاویر، لبنان، بیروت

،تصویر کا ذریعہGetty Images

ستمبر

برازیل کے بارانی جنگل (رین فارسٹ) ایمازون میں دہائی کی سب سے بڑی آگ لگی تھی۔ اس پر ماحولیات کے ماہرین اور کارکنان نے کافی تشویش ظاہر کی تھی۔

یہ جیگوار اس آگ سے تو بچ نکلا تھا لیکن اس کے پنجے جل گئے تھے۔

سال 2020، تصاویر، جیگوار، آگ، ایمازون

،تصویر کا ذریعہReuters

اکتوبر

دنیا بھر میں کئی حکومتوں اس بارے میں غور کر رہی تھیں کہ آیا لاک ڈاؤن لگا کر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکتا ہے۔ کئی صنعتوں سے وابستہ افراد اپنے کاروبار سے متعلق فکر مند تھے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک ریستوران کے مالک نے اپنی کرسی پر ایک مصنوعی انسانی ڈھانچہ بٹھا رکھا تھا جو اس بات کی علامت تھا کہ ان کا کاروبار مر رہا ہے۔

انسانی ڈھانچہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

نومبر

تھائی لینڈ کے متری چتنوندا شاہی خاندان کے بڑی حامی ہوا کرتے تھے۔ لیکن رواں سال جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہروں اور بادشاہت کی جانب سے عائد نئی پابندیوں نے انھیں متاثر کیا اور انھوں نے بھی شاہی خاندان کی مخالفت شروع کردی۔

ان کے بالوں پر اب فلم ہنگر گیمز سے متاثرہ ایک تصویر بنی ہے جس میں تین انگلیوں کا اشارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ تھائی لینڈ میں مظاہرین یہی تصویر استعمال کر رہے ہیں۔

سال 2020، تصاویر، تھائی لینڈ

،تصویر کا ذریعہReuters

دسمبر

کورونا وائرس سے شاید پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے لیکن انسانوں کی خلا میں جانے کی دوڑ جاری ہے۔

چین اب دنیا کی تاریخ میں دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے چاند پر اپنا جھنڈا لگایا ہے۔ 44 برسوں بعد چینی مشن چاند سے پتھروں کے نمونے لایا ہے۔

چین، سال 2020، تصاویر

،تصویر کا ذریعہEPA

تمام تصاویر کے جملۂ حقوق محفوظ ہیں۔