خوش آمدید 2020! سال 2019 کی خوشخبریاں کیا تھیں؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سنہ 2019 میں کچھ ایسے لمحات تھے جب آپ کو لگا ہوگا کہ سب تباہ و برباد ہونے والا ہے۔ اور کچھ حالات میں کافی نقصان ہوا بھی۔ لیکن سچ پوچھیں تو یہ سال اتنا بھی برا نہیں تھا۔
ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ہم جینیاتی اعتبار سے برے تجربات زیادہ اچھی طرح یاد رکھتے ہیں۔ اور ہمیں ان کی تمام تر تفصیل بھی یاد رہ جاتی ہے۔
یہ ممکن ہے کہ آپ کو اس وقت سنہ 2019 کی محض بری خبریں جیسے جنگیں، شدت پسند حملے، انتخابات میں دھاندلی، طیارے گرنا، ماحولیاتی بحران، سیلاب، طوفان اور آتش فشاں کا پھٹنا ہی یاد ہوں گی۔
اسی لیے اگر آپ کو سال کی اچھی خبریں یاد نہیں ہیں تو ہم آپ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ 2019 کی کچھ اچھی باتیں بھی تھیں۔
ہماری بات سے مطمئن نہیں تو خود ہی 2019 کی خوش خبریاں جانیے تاکہ آپ اپنا ذہن بدل کر کچھ بہتر محسوس کر سکیں۔
بڑے کچھوے کے پھر زندہ ہونے پر برادری کا جشن

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک بڑے کچھوے کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ اس کی نسل 100 سال قبل معدوم ہو گئی تھی۔ لیکن اسے 2019 میں ایکواڈور کے ساحل سے 1000 کلو میٹر دور بحرالکاہل میں گلاپگوس جزیرے پر دیکھا گیا تھا۔
’چیلنوائٹس فنٹاسٹکس‘ نامی کچھوے کی اس نسل کو آخری مرتبہ 1906 میں دیکھا گیا تھا۔ اور 100 سال بعد اسے دوبارہ زمین پر 2019 میں دیکھا گیا جب ایک مادہ کچھوا فرنینڈینا جزیرے کے دور دراز علاقے میں اچانک رونما ہوا۔
ان کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے اور ممکن ہے کہ اپنی نسل کا واحد کچھوا نہ ہوا۔ قدرت کا تحفظ کرنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ قدموں اور فضلے کے نشانات سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا اس کچھوے کے کچھ رشتے دار بھی یہاں رہتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ سمندری کچھوؤں کے لیے بھی اچھی خبر ہے کیونکہ سنہ 1973 میں جب انھیں معدومیت کا شکار نسل قرار دیا گیا تھا تو اس کے بعد سے اب تک ان کی آبادی میں 980 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک وہیل کی واپسی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہمپ بیک وہیل کی آبادی 93 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ 1980 کی دہائی میں ان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی لیکن اب 2019 میں یہ 25 ہزار سے زیادہ ہیں۔
صنعتوں میں وہیل کے استعمال کی وجہ سے جنوب مغربی بحراوقیانوس کے علاقے میں ان کی آبادی کم ہوگئی تھی۔ لیکن ممکن ہے کہ یہ کمی اب کچھ عرصے کے لیے ٹل گئی ہے۔
ٹائپ ون ذیابیطس کے علاج میں اہم پیش رفت

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکی سائنسدانوں نے انسانی خلیات میں انسولین بنانے کی صلاحیت پیدا کر دی ہے۔
اس پیش رفت سے ٹائپ ون ڈیا بیطس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک نئی امید ظاہر کی ہے۔
سان فرانسيسكو میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ذیابیطس مرکز کے سربراہ میتھیاس ہبروک کہتے ہیں ’ہمارے مقصد کے لیے یہ اہم قدم ہے کہ ہم ایسی خلیات بنائیں جنھیں ذیابیطس کے مریضوں میں داخل کیا جا سکے۔‘
الزائمر کی روک تھام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بھولنے کی بیماری الزائمر کے علاج کے لیے پرامید ہونے کی ایک نہیں بلکہ تین وجوہات ہیں۔
پہلی یہ کہ سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ ایڈو کینمب نامی دوا سے اس مرض کی رفتار کم کر سکیں گے۔
برکلے کے ماہرین نے ایک ایسی دوا دریافت کی ہے جس سے دماغ میں تکلیف کو کم کیا جا سکے گا اور ممکن ہے کہ اس سے یادداشت بھی بہتر ہو سکے گی۔
جرمنی میں سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ اب ایسے وسائل موجود ہیں جن کی مدد سے الزائمر کی طبی علامات رونما ہونے سے قبل اس کی نشاندہی کی جا سکے گی۔
اور ایچ آئی وی بھی۔۔۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دا لینسٹ نامی ایک طبی جریدے کی ایک تحقیق کے مطابق ایک علاج کی مدد سے ایچ آئی وی وائرس کی جنسی منتقلی کو روکا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں 1000 ہم جنس پسند آدمیوں کے جوڑوں میں کنڈوم کے استعال کے بغیر بھی ایچ آئی وی وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جہاں جوڑے میں ایک فرد ایچ آئی وی کا مرض تھا جس کا علاج آٹھ برسوں تک اینٹی ٹریوریلز کی مدد سے کیا گیا۔
الجیریا اور ارجنٹینا سے ملیریا کا خاتمہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ الجیریا اور ارجنٹینا سے ملیریا کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والی یہ بیماری اب دنیا کے 38 ممالک اور علاقوں سے ختم ہو چکی ہے۔
اسرائیل اور عرب ہمسائیوں کے درمیان انوکھا اتحاد

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بحیرہ احمر کے پانی میں تیزاب، گرمائش اور سیاحتی سرگرمیوں سے آبی آلودگی، سورج سے بچاؤ کی کریموں کے باقیات اور چھلانگ لگانے کے واقعات کی وجہ سے کورل ریف (ساحلی مرجان) پر کافی دباؤ پڑتا ہے۔
بحیرہ احمر کے جنوبی حصوں میں کورل ریف کو کافی نقصان پہنچا ہے اور ان کا رنگ بدل رہا ہے۔ جبکہ شمالی حصے میں کورل ریف بڑے اور صحت مند ہیں۔
ماحول کے اس اہم پہلو کو بچانے کے لیے اسرائیل، اردن، مصر، سعودی عرب، یمن اور دیگر ممالک نے ساتھ مل کر ایک اتحاد قائم کیا ہے۔
اسے سویس فڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چلائے گا۔ تحقیق سے معلوم کیا جائے گا تو کورل ریف نقصان کا مقابلہ کیسے کر رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سے پوری دنیا کو فائدہ ہو گا۔
زمین ہری بھری ہو رہی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ناسا کے مطابق زمین 20 سال پہلے کے مقابلے اب پانچ فیصد زیادہ ہری بھری ہے۔ اس کی وجہ دنیا بھر میں بڑھتی کھیتی باڑی جبکہ افریقہ، انڈیا اور چین میں درخت لگاؤ مہم ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ زمین پر 20 لاکھ سکویئر میل کے علاقے پر پتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس جگہ کا موازنہ ایمیزون کے جنگلوں سے ہوسکتا ہے۔
لیکن پتوں کے اس اضافے کی برابری برازیل اور انڈونیشیا جیسے استوائی علاقوں میں قدرتی سبزے یا پودوں کے تنوع کے کم ہونے سے نہیں ہے۔
اور۔۔۔ امریکی اداکار کیانو ریوز اب تنہا اور مایوس نہیں رہے!

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک وقت تھا جب امریکی اداکار کیانو ریوز میٹرکس اور جان وِک جیسی اپنی ایکشن فلموں سے زیادہ تنہائی اور ذاتی زندگی میں مایوس رہنے کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
کینانو ریوز پر تو ’افسردہ کیانو‘ کے نام سے ایک میم بھی بنایا گیا تھا۔ ٹوئٹر پر سیڈ کیانو کے نام سے ایک اکاؤنٹ بھی رہا جس کے 10 ہزار سے زیادہ فالوورز رہے۔ 15 جون کو ’کیانو کو خوش کرو‘ کا دن بھی منایا جاتا ہے۔
لیکن 2019 نے اس ٹرینڈ کا اختتام کر دیا۔
انھوں نے خود اعلان کیا ہے کہ ’کیانو اب مایوس نہیں۔‘
وہ رواں سال اپنی گرل فرینڈ الیگزنڈریا گرانٹ کے ساتھ منظر عام پر آئے اور بتایا کہ دونوں کا ایک ’محبت بھرا تعلق‘ ہے۔













