چیچنیا: حکمران خاندان کی شان میں نظمیں لکھنے پر بچوں کے لیے نقد انعامات

،تصویر کا ذریعہRazman Kadrov/Instagram
چیچنیا میں بچے نقد انعامات اور جدید سمارٹ موبائل فون دیئےجانے کے وعدے پر متعلق العنان حکمران کے خاندان کی تعریف میں نظمیں لکھ رہے ہیں۔
ایک حالیہ مقابلے کے فائنل میں آنے والے دس بچوں کو رمضان قادروف اور ان کی والدہ ایمن کی تعریب میں لکھی گئی نظموں پر انعامات دیے گئے۔
اوّل نمبر پر آنے والے سب سے کم عمر بچے کو 6700 ڈالر کا نقد انعام دیا گیا اور دوسرے نمبر پر آنے والے بچے کو چار ہزار ڈالر دیے گئے۔ چیچنیا کے حکام نے گروزنی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا کہ تیسرے نمبر پر آنے والے بچے کو 2700 ڈالر اور باقی سات بچوں کو سمارٹ فون دیے گئے۔
قادروف جو جنوبی روس کے اس خطے پر سنہ 2006 سے حکمرانی کر رہے ہیں وہ شاعری کے اس مقابلے سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس ہفتے اپنی والدہ کی 67 ویں سالگرہ پر ایک اور مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جیتنے والوں کو اچھے خاصے نقد انعامات دیئے گئے۔
قادروف پر انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے اور اپنی تشریح کے شرعی قوانین لاگو کرنے پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ان کی حکمرانی کے دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے طاقت کے بے جا استعمال، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور غیر قانونی حراستوں پر بار بار تنقید کی جاتی رہی ہے۔
ان کی والدہ حکمران خاندان کی واحد رکن نہیں ہیں جن کی سالگرہ پر شاعری کا مقابلہ کرایا جا رہا ہے۔
ان کے والد احمد جو ایک باغی تھے اور بھاگ کر چیچنیا چلے گئے جہاں سنہ 2004 میں قتل کیے جانے تک وہیں مقیم رہے ان کی یاد میں بھی سرکاری سطح پر شاعری کا مقابلہ کرایا گیا تھا۔
ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ قادروف کی خوشامد اور ان سے فائدے اٹھانے کے لیے یہ مقابلے نچلی سطح کے سرکاری اہلکار کرواتے ہیں۔
بچوں کے پینٹنگ اور قرات کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی نقد انعامات دیے جاتے ہیں قرات کے مقابلے میں 81200 ڈالر کا انعام دیا گیا۔
قادروف اپنے لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور سنہ 2017 میں انہوں نے اپنے رہنما ولادمیر پوتن کے لیے ایک مقابلے کروایا تھا۔










