امریکہ: کینساس میں ایک بندوق بردار نے چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ کی وسط مغربی ریاست کینساس کے شہر کینساس سٹی کے ایک بار میں چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
مقامی پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ 10 ویں اور مرکزی ایونیو پر ہونے والے اس واقعے میں مزید پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بعد میں بی بی سی کو بتایا کہ وہ ایک ہسپانوی نژاد شخص کی تلاش میں ہے جو جائے وقوع سے فرار ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
ابھی تک اس واقعے کے محرکات اور بندوق بردار کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1:30 پر گولیوں کی آوازیں سنی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز میں واقع ٹیکیلا کے سی بار میں ہینڈگن کا استعمال ہوا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ واقعہ ٹیکساس میں ہونے والے ان دو مختلف واقعات کے کچھ ہفتے بعد ہوا ہے جن میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس سال امریکہ میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے 40 واقعات ہوئے ہیں۔
وال مارٹ نے جو کہ امریکہ میں سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والوں میں شامل ہوتا ہے، گذشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ اسالٹ سٹائل ہتھیاروں اور ہینڈ گنز میں استعمال ہونے والی چند مخصوص گولیوں کی فروخت بند کر دے گا۔
لیکن امریکہ کی گن لابی، دی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن، نے ان ترامیم کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کاروبار متاثر ہوں گے۔









