برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے

،تصویر کا ذریعہKarwai Tang
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اس بات کا اعلان برطانوی شاہی محل کینسنگٹن پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
شاہی جوڑے کے دورہِ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
شہزادہ ولیم ملکۂ برطانیہ کے پوتے اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
اس سے قبل 29 جون کو ایک ٹویٹ میں کینسنگٹن پیلس نے اس دورے کا اعلان تو کیا تھا لیکن تاریخ نہیں بتائی تھی۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ برطانیہ کی وزارتِ خارجہ اور دولتِ مشترکہ کے دفاتر کی درخواست پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز کیٹ مڈلٹن رواں سال موسمِ خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
برطانوی شاہی خاندان کے افراد کب کب پاکستان آئے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سنہ 2006 کے بعد سے برطانیہ کے شاہی خاندان کے کسی رکن کا یہ پہلا سرکاری دورہِ پاکستان ہو گا۔
آخری مرتبہ سنہ 2006 میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر پاکستان آئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال سے پہلے شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا سنہ 1996 میں خیراتی کاموں کے سلسلے میں پاکستان آئی تھیں۔
لیڈی ڈیانا نے اس دورے کے دوران کینئرڈ کالج فار وویمن، لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم خود بھی دو مرتبہ سنہ 1961 اور 1997 میں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images








