برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن کی شادی

شادی

،تصویر کا ذریعہReuters

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی ونڈزر قلعے میں سینٹ جارج چیپل میں چھ سو مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی۔

میگن مارکل وہ پہلی شاہی دلہن بن گئیں جو شادی کے چبوترے کی جانب تنہا بڑھیں۔ آدھے راستے میں ان کا استقبال شہزادہ چارلز نے کیا جو انھیں ساتھ لے کر شہزادہ ہیری کی جانب بڑھے اور پھر میگن شہزادہ ہیری کے برابر جا کر کھڑی ہو گئیں۔

شہزادہ چارلز ان کے ہمراہ اس لیے ہوئے کہ میگن کے والد طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں ہیں۔ 73 سالہ تھامس مارکل نے اپنی بیٹی کی شادی کیلیفورنیا کے ایک ہسپتال میں دیکھی۔

شادی کی تقریب میں سیاستدانوں بشمول برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا کیونکہ یہ سرکاری تقریب نہیں تھی۔

شادی کے بعد انھوں نے انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ ٹی ایم زی سے بات کرتے ہوئے کہا ’میری بیٹی بہت خوبصورت لگ رہی تھی اور وہ بہت خوش لگ رہی تھی۔‘

شادی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیگن مارکل کے ہمراہ دس برائیڈز میڈز اور پیج بوائے آئے بشمول شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بیٹے شہزادہ جارج اور بیٹی شہزادی شارلٹ کے

شادی کے بعد ان کو ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کہلایا جائے گا۔

مہمانوں میں اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی، اوپرا ونفری، سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ اور سر ایلٹن جان شامل تھے۔

چارلز

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنشہزادہ چارلز میگن کی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب کے بعد چیپل سے باہر آتے ہوئے

میگن مارکل کے ہمراہ دس برائیڈز میڈز اور پیج بوائے آئے بشمول شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بیٹے شہزادہ جارج اور بیٹی شہزادی شارلٹ کے۔

میگن نے ملکہ میری کا ہیرے کا تاج پہنا ہوا تھا جو ملکہ برطانیہ نے ان کو شادی میں پہننے کے لیے دیا تھا۔

میگن مارکل کا لباس برطانوی ڈیزائنر کلیئر ویٹ کیلر نے تیار کیا ہے۔

شہزادہ ہیری نے شاہی رواج کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی انگوٹھی پہننے کا فیصلہ کیا۔

بیکہم

،تصویر کا ذریعہReuters

شہزادہ ہیری کا شادی کا چھلا پلیٹینم کا ہے جبکہ میگن کا چھلا ویلش گولڈ سے بنا ہوا ہے۔

شادی کی تقریب کے بعد ملکہ برطانیہ نے تمام 600 مہمانوں کو سینٹ جارج ہال میں ظہرانے کے لیے مدعو کیا۔

کلونی

،تصویر کا ذریعہPA

اس ظہرانے میں میگن نے شاہی رواج کے خلاف اپنے شوہر اور سسر کے ہمراہ تقریر کی۔

شادی کی تقریب میں مدعو دیگر ستاروں میں ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز، ٹی وی کی مشہور شخصیت جیمز کورڈن، گلوکار جیمز بلنٹ، اداکار کیری ملیگن اور رگبی کے مشہور کھلاڑی جانی وکنسن شامل تھے۔

شادی

،تصویر کا ذریعہAFP