نوّے کی دہائی کا متنوع میامی
اسّی کی دہائی کے آخر اور نوے کی دہائی کے اوائل میں جب میامی کا ساحلی شہر مالیاتی مسائل اور جرائم کی اونچی شرح کے ایک دور سے نکل رہا تھا تو اس وقت علاقے کی متنوع اور لذت پسندی کی ثقافت کو ایک نئی فوٹو کتاب میں عکس بند کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis
فوٹوگرافر اور فلم ساز بیری لوئس نے اسّی کی دہائی کے آخر میں لندن سے متواتر جنوبی فلوریڈا میں میامی آنا شروع کر دیا اور یہاں پر وہ لوگوں کے علاوہ سڑکوں کے مناظر کی تصاویر بناتے تھے۔

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis
منشیات کی تجارت سے منسلک جنگ کی وجہ سے جن مسائل سے میامی کا شہر گزر رہا تھا میامی بیچ 1998 تا 1995 نامی اس کتاب میں مصنف اور فوٹوگرافر بل ہیز نے ان کا سیاق و سباق قلم بند کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ستّر کی دہائی کے وسط میں ایک مقامی پولیس افسر نے اس شہر کو دنیا کی خطرناک ترین جگہ قرار دیا تھا۔‘
’شہر میں ایک چوتھائی ہلاکتیں مشین گن کی فائرنگ سے ہوتی تھیں، پندرہ فیصد عوامی مقامات پر قتل ہوتے تھے اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق منشیات سے ہوتا تھا۔‘
’امریکہ کا سفید فام متوسط طبقہ کوکین کی محبت میں مبتلا ہو گیا تھا اور ملک میں آنے والی 80 فیصد کوکین مائیئیمی سے آتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پھر اس کی تجارت سے منسلک ایک جنگ جاری تھی۔‘

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis


،تصویر کا ذریعہBarry Lewis


،تصویر کا ذریعہBarry Lewis
وقت کے ساتھ ساتھ شہر کی صورتحال بہتر ہونے لگی اور نوے کی دہائی کے اوائل میں میامی بیچ اپنی شان و شوکت اور لذت پسندی کو لوٹنے لگا۔
’سیاح لوٹنے لگے، اوشن ڈرائیو اور واشنگٹن ایونیو پر چہل قدمی کرتے وہ لاطینیوں، ہم جنسی پرستوں، خواجہ سراؤں، اور سر پر بیٹ باکس اٹھائے ناچتے نوجوانوں سے ملنے جلنے لگے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis

’اور پھر میامی میں فیشن اور ڈیزائن کی دنیا جیسے برسنے لگی۔ پارٹی لائف تو جیسے خود کار طریقے سے بڑھ رہی تھی۔ کوئی بھی کاروبار بند ہوتا تو وہاں نائٹ کلب کھول دیا جاتا۔‘

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis

’ساؤتھ بیچ میں کچھ بھی ہو سکتا تھا۔۔۔ آپ کچھ بھی پہن سکتے تھے، آپ کا رویہ بالکل عجیب و غریب ہو سکتا تھا، اچھے ذوق کی جگہ کوئی بھی ذوق نہ ہونا عام ہوگیا۔‘

،تصویر کا ذریعہBarry Lewis


،تصویر کا ذریعہBarry Lewis


،تصویر کا ذریعہBarry Lewis


،تصویر کا ذریعہBarry Lewis
میامی بیچ 1988-1995 ہوکسٹن منی پریس نے شائع کی ہے







