گرمپی کیٹ: انٹرنیٹ کی مقبول ’ناراض بلی‘ چل بسی

گریمپی کیٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناِس کی موت پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور اس میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی

انٹرنیٹ پر اپنے ناراض تیور کی وجہ سے معروف ’گرمپی کیٹ‘ یا ناراض بلی کی مالکن کے مطابق منگل کے روز صرف سات سال کی عمر میں ان کی پالتو بلی چل بسی۔

گرمپی کیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اِس کی موت پیشاب کی نالی کے انفیکشن اور اس میں پیش آنے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی ناراض بلی نے دنیا بھر میں ’لاکھوں لوگوں کو ہنسایا۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

یہ بھی پڑھیے

ناراض بلی کا اصل نام ٹارڈار ساس تھا۔ سنہ 2012 میں اس بلی کی چند تصاویر نے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں اس کی تصاویر میمز پھیل گئیں۔

ناراض بلی کی مالکن ٹیبیتھا بنڈسن کے مطابق چہرے پر غصے والے تاثرات کی وجہ اس کے پست قد کی نسل اور دانتوں کی مخصوص بناوٹ تھی۔

گرمپی کیٹ نے نہ صرف پوری دنیا گھومی بلکہ مختلف ٹی وی شوز میں بھی شرکت کی۔

بلی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس بلی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر اِسے 20 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں

سنہ 2014 میں ناراض بلی نے اپنی ذات پر بنائی گئی فلم میں بھی کام کیا جو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی اور اِس نے خوب شہرت حاصل کی۔

امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود مومی مجسموں کے لیے مشہور عجائب گھر مادام تساد نے 2015 میں ناراض بلی کا موم کا پتلا متعارف کرایا تھا۔

اس بلی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر اِسے 20 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

گرمپی کیٹ کی موت کی خبر سننے پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا اور اِن پر بننے والے ہزاروں میمز کو پھر سے شئیر کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

مشہور کارٹون گارفیلڈ نے بھی انھیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

سنہ 2014 میں بنی ایک فلم میں امریکی اداکارہ اوبری پلازہ نے اس ناراض بلی کو اپنی آواز دی تھی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گرمپی کیٹ کی موت کی خبر سن کر ان کا ’دل ٹوٹ گیا ہے۔‘

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام

سنہ 2018 میں ناراض بلی کے مالکان نے کاپی رائٹ سے متعلق ایک مقدمے میں 710000 ڈالر (یعنی 555000 پاونڈ) جیتے تھے۔

گرمپی کیٹ لیمٹڈ نے امریکی کافی کمپنی گرینیڈ کے خلاف ان کی تصویر استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

گرمپی کیٹ اور گرینیڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق یہ کمپنی ناراض بلی کی تصویر صرف اپنا مخصوص مشروب ’گرمپاچینو‘ بیچنے کے لیے استعمال کرسکتی تھی۔

مگر کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دوسری اشیا کی فروخت کے لیے بھی یہ تصویر استعمال کی۔

گرمپی کیٹ کی مالکن ٹیبیتھا بنڈسن اپنی پالتو بلی کی انٹرنیٹ پر مقبولیت سے قبل ایک ویٹر تھیں۔

برطانوی اخبار ایکسپرس کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ بلی کی سوشل میڈیا پر پہلی شرکت کے بعد ’میں نے اپنی نوکری چند ہی دنوں میں چھوڑ دی تھی۔‘