نیوزی لینڈ کی ’بلیِ اوّل‘

بلی

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسن آرڈرن اپنی بلی پیڈلز کے ساتھ

بلیوں کے چاہنے والوں کو یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی نئی وزیر اعظم بھی ان میں سے ایک ہیں۔

ملیے نیوزی لینڈ کی خاتون اوّل کی بلیِ اوّل 'پیڈلز' سے جو کہ ملک کی نئی اور کم عمر ترین وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالتو بلی ہیں۔

مِس آرڈرن بائیں بازو کی جماعت لیبر پارٹی کی رہنما ہیں اور 2008 میں 28 برس کی عمر میں انھوں نے پارلیمان میں سیٹ حاصل کی تھی۔

پیڈلز ان کی پالتو بلی ہیں اور ان کی خاص بات ان کے پیروں کے الٹے انگوٹھے ہیں۔ 21 اکتوبر کو پیڈلز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ شروع کیا گیا اور اس کا نام ' @فرسٹ کیٹ آف این زی'، یعنی 'نیوزی لینڈ کی بلی اوّل' رکھا گیا۔

گو کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ اس اکاؤنٹ کو کون چلا رہا ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس بلی کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

بلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین وزیر اعظم منتخب ہوئی ہیں

ٹوئٹر پر ایک صارف نے جیسن آرڈرن کے جیون ساتھی کے حوالے سے لکھا: 'پیڈلز بلیِ اوّل ہیں اور کلارک گے فورڈ مرد اوّل۔ یہ بہت ہی زبردست بات ہے۔'

پیڈلز کی پہلی ٹویٹ کے جواب میں ایک اور صارف نے لکھا 'مجھے یہ تصویر بہت اچھی لگی۔ شاید اسی لیے شاید تمہاری امی جیت گئیں۔'

پیڈلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بعد کئی صارفین نے اپنے پالتو جانوروں کے بارے میں ٹویٹ کی لیکن ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے سیاسی رہنماؤں کے پالتوں جانورں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی پیڈلز کے لیے پیغامات جاری کیے گئے۔

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں رہنے والے بلے لیری کے غیر سرکاری اکاؤنٹ نے بھی پیڈلز کو ٹوئٹر پر خوش آمدید کہا اور ویسٹ منسٹر کی بلی ایوی کے اکاؤنٹ سے بھی پیڈلز کے لیے پیغام جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا : 'ٹوئٹ پر خوش آمدید پیڈلز، مزے کرو۔'

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے لیکن وہ انھیں پڑھ کر کافی محظوظ ہو رہی ہیں۔

انھوں نے مذاقاً کہا: 'یاد رہے کہ پیڈلز کے انگوٹھے ہیں، تو بہت ممکن ہے کہ شاید وہ خود یہ اکاؤنٹ چلا رہی ہو۔'

پیڈلز کے علاوہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق بھی بلیوں کے جانے پہچانے شوقین ہیں اور ان کی سرکاری رہائش گاہ میں چار بلیاں ہیں۔

ان کے علاوہ تائیوان اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے ہاں بھی پالتو جانور ہیں۔