’نوڈلز کے جشن‘ کو 2019 کی بہترین فوڈ تصویر کا انعام

نوڈلز

،تصویر کا ذریعہJianhui Liao

چینی فوٹوگرافر ژیانہوئی لیاؤ کو 2019 کے سال کا بہترین پنک لیڈی فوڈ فوٹوگرافر کا انعام دیا گیا ہے۔ لیاؤ کی مندرجہ بالا تصویر کا نام کڑاہی کی نوڈلز ہے اور اس میں چین کے ہیبی صوبے میں نووا دیوی کے جشن کا ایک منظر عکس بند کیا گیا ہے۔

اس سالانہ جشن میں لوگ کنگ شاہی دور کے ملبوسات پہنتے ہیں اور دیوی نووا کی پیدائش کا جشن منانے کے لیے دوپہر 12 بجے نوڈلز کھاتے ہیں۔

اس تصویر کے بارے میں منتظم اینڈی مکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ ’اس تصویر میں منفرد یہ تھا کہ کیسے فوٹوگرافر نے کھانے کو ایک عوامی ماحول میں خوبصورتی سے عکس بند کیا۔‘

انھوں نے بتایا کہ اس مرتبہ انعام کے لیے مقابلہ سخت تھا اور انھیں 77 ممالک سے 9000 تصاویر بھیجی گئیں جن کا معیار انتہائی شاندار تھا۔‘

اس مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والی دیگر تصاویر میں سے کچھ یہ ہیں:

Presentational grey line

فوڈ سٹائلسٹ ایوارڈ: کیرامل جیمی ڈاجرز، کم مورفیو، برطانیہ

فوٹوگرافر مارٹن پول

بسکٹ

،تصویر کا ذریعہKim Morphew / Martin Poole

،تصویر کا کیپشنکم مورفیو ان گھر کے بنے بسکٹوں کے لیے فوڈ سٹائلسٹ ہیں، ان تصاویر کو مارٹن پول نے کھینچا ہے
Presentational grey line

’کاشت کو گھر لانا، سونے کی کاشت کاری‘، قاضی مشفیق، بنگلہ دیش

چین فصل

،تصویر کا ذریعہKazi Mushfiq

،تصویر کا کیپشنقاضی مشفیق: ’کسان چاول کی فصل کے لیے کڑی محنت کر رہے ہیں، ان کے لیے یہ فصل سونے کی اہمیت رکھتی ہے‘
Presentational grey line

مارکس اینڈ سپینسر فوڈ پوٹریٹ، تارتے تاتن ود تھائم، نک ملوارڈ، برطانیہ

A close up photo of a tarte

،تصویر کا ذریعہNick Millward

،تصویر کا کیپشننک ملوارڈ کہتے ہیں کہ شیف کلودا میکینا کا تیار کردہ ایک سادہ تارتے تاتن ود تھائم،ذائقہ کا اصل مزہ دوبالا کرتا ہے
Presentational grey line

’کھانے کی سیاست، گائے کے نخرے‘، مارٹن چیمبرلن، برطانیہ

A cow crouching on the ground as two men look on

،تصویر کا ذریعہMartin Chamberlain

،تصویر کا کیپشنمارٹن چیمبرلن کہتے ہیں کہ شاید یہ گائے اپنی قسمت جانتی ہے، عمان کے شہر نزوی کی مقامی مارکیٹ سے خریدی گئی یہ گائے اپنے نئے مالک کی بات نہیں مان رہی اور زمین پر بے سدھ اوندھے منہ پڑی نہ چلنے کی ضد کر رہی ہے
Presentational grey line

’پروڈکشن پیراڈائز، ریڈ آکٹوپس‘، کوسیمو بارلیٹا، اٹلی

An octopus on plate

،تصویر کا ذریعہCosimo Barletta

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر کوسیمو بارلیٹا کہتے ہیں ’ جب آپ کریکن کو کھانے کے لیے پیش کرتے ہیں آپ یہ نہیں جانتے کہ کیا ہوگا‘
Presentational grey line

’رمضان‘، ایلیز ہمفری، برطانیہ

A woman sits on a food stall looking bored

،تصویر کا ذریعہElise Humphrey

،تصویر کا کیپشنایلیز ہمفری کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے ایک مقامی بازار میں ایک روزہ دار خاتون دکاندار پھلوں اور سبزیوں کی درمیان بیٹھی اپنی افطار کے لیے کھانے کا سوچ رہی ہے۔
Presentational grey line

سوکھتا پاستا، ایمی ٹویگری، برطانیہ

Sheets of pasta hanging to dry next to a window

،تصویر کا ذریعہAimee Twigger

،تصویر کا کیپشنفوٹوگرافر ایمی ٹویگری نے کھڑکی میں سوکھنے کی لیے رکھے مصحالہ لگے پاستا کو کمیرے کی آنکھ میں محفوظ کیا
Presentational grey line

’دی کارنل سپر‘، کلوئی ڈین، آسٹریلیا

A composite image showing hands and arms extended from a table covered in food

،تصویر کا ذریعہChloe Dann

،تصویر کا کیپشنکلوئی ڈین کہتے ہیں کہ یہ تصویر قدرت اور ثقافت کی درمیان انسان کی کھانے کی عادات اور کھانا پکانے اور پیش کرنے کی فن کا تعلق قائم کرتی ہے
Presentational grey line

فیوجی فلم ایوارڈ فار انوویشن، ’ٹوٹا ہوا انڈا‘، مائیکل ہیج، برطانیہ

An image of balloons that look like eggs in an egg box

،تصویر کا ذریعہMichael Hedge

Presentational grey line

بوندا قبیلہ‘، سنگھا مترا، انڈیا

A family sitting and cooking

،تصویر کا ذریعہSanghamitra Sarkar

،تصویر کا کیپشنفوٹو گرافر سنگھا مترا کے مطابق انڈین ریاست اوڑیسا میں بوندا قبیلے کی خواتین جدت کے زمانے میں آج بھی اپنی ثقافت کو اپنائے ہوئے ہیں اور یہ مسکراتی خواتین لکڑیوں سے آگ جلا کر مٹی کے برتن میں اپنے لیے کھانے تیار کر رہی ہیں
Presentational grey line

میز پر انٹرکونٹینینٹل فوڈ، ’مسلز کھانے کے لیے تیار‘، جائلز کرسٹوفر، برطانیہ

A plate of fresh oysters

،تصویر کا ذریعہGiles Christopher

،تصویر کا کیپشنایک پرانے میز پر خوبصورت انداز اور نفاست کے ساتھ رکھا گیا انٹرکونٹتنٹل پکوان مسلز
Presentational grey line

ینگ اینڈ انڈر 10، پیشن فروٹ لوو، جوشوا جارج، بحرین

Hands holding passion fruit

،تصویر کا ذریعہJoshua George

،تصویر کا کیپشندرخت سے تازہ پیشن فروٹ توڑ کر کھانے کا مزہ ہی اپنا ہے، جوشوا جارج