جوس کا انجیکشن لگا کر موت کو دعوت دے دی!

،تصویر کا ذریعہFotogloria
چین میں ایک عورت اس وقت تقریباً موت کے منھ میں پہنچ گئی جب اس نے خود کو صحت مند بنانے کے لیے پھلوں کے جوس کا انجیکشن لگایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اکیاون سالہ اس خاتون کا جگر، پھیپڑے، گردے اور دل بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں پانچ دن تک انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہسپتال کے عملے کے مطابق انجیکشن میں بیس طرح کے پھلوں کا رس تھا۔
چین میں سوشل میڈیا پر لوگوں کا خیال تھا کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میں بنیادی صحت سے متعلق معاملات میں آگہی کتنی کم ہے۔
Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انجیکشن لگنے کے بعد اس خاتون کی جلد میں کھجلی پیدا ہوئی اور بخار تیزی سے بڑھنے لگا جس کے بعد بائیس فروری کو انہیں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ علاج کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔










