فرانس کی سڑکوں پر جنگ کا سماں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
گزشتہ ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت دیگر شہروں میں ’پیلی ویسٹ‘ پہنے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد فرانسیسی صدر میخواں کو جی 20 سربراہی اجلاس چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا۔ لیکن اتنے بڑے احتجاج کی وجہ کیا بنی؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈیزل فرانسیسی گاڑیوں میں عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہے اور گذشتہ 12 ماہ میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 23 فیصد بڑھ گئی ہے۔ سنہ 2000 سے اب تک ایک لیٹر کی قیمت میں اوسطً 1.51 یورو کا اضافہ ہوا ہے جو ڈیزل کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایندھن پر لگائے جانے والے ٹیکس اور اخراجاتِ زندگی میں اضافے کی وجہ سے برپا احتجاج میں 100 سے زیادہ افراد صرف پیرس میں زخمی ہوچکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دارالحکومت میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکورٹی فورسز کے 23 ارکان بھی زخمی ہوئے تھے اور تقریباً 400 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو ہفتے سے جاری ان مظاہروں میں تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
فرانس کے وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے تقریباً 136000 لوگوں نے مظاہرے میں حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مظاہرین نے بڑے پیمانے پر سرکاری املاک کو نقصان بہنچایا اور پیرس کے مشہور ’آرک ڈی ٹریومف‘ میں نصب مجسموں کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ہرتال کے ایک دن بعد فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں نے ہنگامی سکیورٹی اجلاس بلایا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







