راشدہ طلیب اور الہان عمر: امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مسلمان خواتین

،تصویر کا ذریعہReuters
مشی گن سے منتخب ہونے والی راشدہ طلیب اور منی سوٹا سے الہان عمر کو پہلی مسلمان خواتین ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے جنھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے ایوان نمائندگان تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
یہ دونوں خواتین صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی گفتگو کی شدید مخالف ہیں۔
امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں امریکی مسلمان امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن کی تعداد تقریباً سو کے قریب تھی۔

،تصویر کا ذریعہReuters
’کوئی ہے جو آپ کی لڑائی لڑ سکتا ہے‘
ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ سے منتخب ہونے والی رکن کانگریس راشدہ طلیب کے والدین فلسطینی پناہ گزیں کی حیثیت سے امریکہ آئے تھے۔
انتخاب سے قبل امریکی اخبار ’نیو سٹیٹسمین امریکہ‘ سے ٹیلیفون پر بات کرتے راشدہ طلیب نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ تھا جس میں میں نے سوچا کہ میں رِنگ سے باہر رہوں یا رِنگ میں اتر کر لڑائی لڑوں۔‘
انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے حلقے مشی گن ریاست کے رہنے والوں کو یہ احساس دینا چاہتی تھیں کہ کوئی ہے جو ان کی لڑائی لڑ سکتا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
42 سالہ راشدہ ڈیٹروئٹ میں پیدا ہوئیں اور وہ 14 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر کے پبلک سکول سے حاصل کی اور پھر ’ویسٹرن مشی گن یونیورسٹی‘ سے قانون کی ڈگری مکمل کی۔
سنہ 2008 میں وہ اپنی ریاست کی اسمبلی کی پہلی مسلمان رکن منتخب ہوئی تھیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
راشدہ طلیب کی اپنی ویب سائیٹ کے مطابق اس اسمبلی میں انھوں نے مفت ہیلتھ کلینک اور ریاست کے معمر شہریوں کو کھانے کی فراہمی کے لیے کے ’میلز آن ویلز‘ پروگرام کا اغاز کیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
'جسے خواب دیکھنے سے روکا گیا'
حجاب پہننے والی الہان عمر نے اپنا بچپن کینیا کے تارکین وطن کے کیمپ میں گزارا تھا جہاں ان کا خاندان صومالیہ سے نقل مکانی کر کے پہنچا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک سپانسرشپ کی مدد سے امریکی ریاست منی سوٹا پہنچیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سنہ 2016 میں 36 سالہ الہان عمر پہلی صومالی امریکن قانون ساز بن گئیں۔ دو سال پہلے اپنی جیت کے بعد انھوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ 'یہ جیت اس آٹھ سالہ بچی کے لیے ہے جو تارکین وطن کے کیمپ میں تھی۔ یہ جیت اس لڑکی کے لیے ہے جسے زبردستی کم عمری کی شادی کرنی پڑی تھی۔ یہ جیت ہر اس شخص کے لیے ہے جسے خواب دیکھنے سے روکا گیا۔'
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
مسلمانوں کے ساتھ تفریق

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 48 فیصد امریکی مسلمانوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران انھیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں سے تین چوتھائی نے کہا کہ وہ امتیازی سلوک کا نشانہ بنے، جبکہ 74 فیصد نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا رویہ ان کے ساتھ دوستانہ نہیں ہے۔
مواد دستیاب نہیں ہے
Facebook مزید دیکھنے کے لیےبی بی سی. بی بی سی بیرونی سائٹس پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے.Facebook پوسٹ کا اختتام