فرانس کے صدر کا دیا تحفہ وائٹ ہاؤس سے غائب

A photo showing the spot where French President Emmanuel Macron's sapling once stood

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتصویر میں پودے کی جگہ اب پیلے رنگ کی گھاس دکھائی دے رہی ہے

فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا گیا پودا غائب ہو گیا ہے۔ اس پودے کو وائٹ ہاؤس کے باغ میں امریکہ اور فرانس کے صدر نے مل کر لگایا تھا۔

یہ پودا فرانس کے شمالی مشرق میں اُس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں کئی امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ’ہمیں اُن چیزوں کی یاد دلائے گا، جو ہمیں جوڑے ہوئے ہے۔‘

لیکن زمین میں پودا لگانے کے چار دن بعد وہ پودا وہاں موجود نہیں تھا۔

مزید جانیے

دلچسپ بات یہ ہے کہ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے فوٹو گرافر نے وائٹ ہاؤس کے جنوبی باغ کی جو تصویر لی ہے اُس میں نیا لگایا گیا پودا نظر نہیں آ رہا ہے اور تصویر میں پودے کی جگہ اب پیلے رنگ کی گھاس دکھائی دے رہی ہے۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

یورپین نسل کا شاہ بلوط کا یہ درخت اُس مقام سے لایا گیا جہاں 1918 میں لڑائی ہوئی تھی۔ شمال مشرقی فرانس میں ہونے والی لڑائی میں تقریباً دو ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

سرکاری طور پر پودے کے لاپتہ ہونے کے اس معمے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی لیکن اس پودے کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

فرانسیسی ریڈیو نیٹ ورک نے ایک ویب سائٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’اس نوعیت کے شاہ بلوط کے پودے خزاں میں لگائے جاتے ہیں تاکہ گرمیوں کے خشک موسم کو برداشت کرنے کے لیے اُن کی جڑیں نچیے گہرائی تک ہو۔ شاید یہ درخت اکتوبر میں واپس آ جائے۔‘

فرانسیسی صدر کے اس تحفے کا انٹرنیٹ پر بھی بہت تذکرہ ہوا۔ دونوں صدور کی پودا لگاتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2