ٹرمپ اخلاقی طور پر نااہل ہیں، عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھتے ہیں: جیمز کومی

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جو 'اخلاقی طور پر امریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں' اور جو خواتین کو 'گوشت کا لوتھڑا' سمجھتے ہیں۔
کومی گذشتہ سال صدر ٹرمپ کے ہاتھوں اپنے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد پہلی بار انٹرویو دے رہے تھے۔
انھوں نے امریکی میڈیا اے بی سی نیوز کو بتایا کہ 'ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی بہت قدر و قیمت نہیں ہے۔'
یہ بھی پڑھیے
اس انٹرویو کے فورا بعد صدر ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آيا۔ انھوں نے جیمز کومی پر 'بہت جھوٹ بولنے' کا الزام لگایا۔
جیمز کومی نے اے بی سی کے 20/20 پروگرام میں کہا: 'مجھے اس بات پر اعتبار نہیں ہے کہ وہ ذہنی طور پر نااہل ہیں یا وہ نسیان کے مرض کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔
'میرے خیال سے وہ طبی طور پر صدر کے عہدے کے نااہل نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ وہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
انھوں نے مزید کہا: 'ہمارے صدر کو قابل احترام ہونا چاہیے اور ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں۔ اس میں سب سے اہم سچائی ہے۔ اور یہ صدر اس پر پورا نہیں اترتا۔'
خیال رہے کہ یہ ان دونوں افراد کے درمیان پرانے جھگڑے میں نیا موڑ ہے جس میں جیمز کومی کی آنے والی خود نوشت 'اے ہائیر لایلٹی: ٹروتھ، لائیز اینڈ لیڈرشپ' (اعلی سطحی وفاداری: سچ، جھوٹ اور قیادت) کا بڑا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایف بی آئی کے سابق سربراہ اپنی کتاب کی تشہیری مہم پر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'خراب تبصرے والی کتاب' سے 'بڑے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔' انھوں نے جیمز کومی کو قید کیے جانے کی جانب اشارے کیے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
انٹرویو کے دوران جیمز کومی نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں۔ انھوں نے صدر ٹرمپ کا کسی غنڈے کے سرغنہ سے موازنہ کیا جس کی انھوں نے نوجوانی کے زمانے میں تفتیش کی تھی۔
انھوں نے کہا: 'وفاداری کا عہد ہے جس میں باس ہی ہر چیز کا مرکز ہوتا ہے اور جہاں اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ آپ باس کی کس طرح خدمت کرتے ہیں اور باس کی خواہشات کیا ہیں۔'
جب ان سے یہ سوال کہ کیا صدر کے ارد گرد رہنےوالے افراد 'خراب برتاؤ کا ذریعہ ہیں' تو مسٹر کومی نے کہا: 'اس صدر کا یہ چیلنج ہے کہ وہ اپنے ساتھ رہنے والے ہرایک شخص کو داغدار بنا دے گا۔'
بہرحال انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں صدر ٹرمپ کا مواخذہ نہیں کیا جانا چاہیے۔ 'ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ میرے خیال سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ نہیں کیا جانا چاہیے اور ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے۔'
انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس امریکی شہریوں کا یہ فرض ہے کہ وہ پولنگ بوتھ کے ذریعے ان کو عہدے سے ہٹائیں۔








