برطانوی وزیراعظم تھیچر نے پانڈے کے ساتھ سفر سے کیوں انکار کیا؟

چیاچیا، برطانیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنچیا چیا (بائیں) کو چنگ چنگ سے ملاقات کے لیے لندن سے واشنگٹن کی دوسری پرواز لینا پڑی

برطانیہ میں حال میں افشاں کی گئی سرکاری دستاویزات کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے ایک بار لندن کے چڑیا گھر کے بڑے پانڈا کے ساتھ واشنگٹن کی پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

لندن ژولوجیکل سوسائٹی کے صدر لارڈ زوکرمین کے مطابق 1981 میں سابق وزیر اعظم کے ٹربوجیٹ طیارے کونکورڈ کی پرواز میں چیاچیا نامی پانڈے کو لے جایا جاسکتا تھا۔

واشنگٹن سمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ نے امریکی میں موجود چنگ منگ کے ساتھ کے لیے چیا چیا کو مانگا تھا۔ لیکن مسز تھیچر نے کہا کہ 'پانڈا سیاست دانوں کےلیے 'اچھا شگون' نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیکریٹری کابینہ سررابرٹ آرم سٹرانگ نے لکھا کہ 'لارڈ زوکرمین اسے امریکہ اور برطانیہ کے خصوصی تعلقات کے مظاہرے کے طور پر دیکھتے ہیں اور وزیر اعظم پانڈا امریکہ کو مستعار دینے کے وقت کا اعلان ایسے وقت میں کر سکتے ہیں جس سے برطانیہ اور امریکہ کے تعلقات کو فائدہ ہو۔'

'انھوں نے یہاں تک تجویز کیا کہ وزیراعظم جب اگلے ماہ واشنگٹن جائیں تو شاید اپنے طیارے کونکورڈ کی پشت پر پانڈا لے جانا چاہیں۔'

لیکن مسز تھیچر کے ذاتی سیکریٹری کلائیو وٹمور نے جواب دیا : 'انھوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پانڈا نہیں لے کے جا رہیں' اور کہا ہے کہ ' پانڈے اور سیاست دان ایک ساتھ اچھے شگون ثابت نہیں ہوتے۔'

نیشنل آرکائیو، فائل، برطانیہ

،تصویر کا ذریعہNATIONAL ARCHIVES

اس فائل میں مسز تھیچر کا ابتدائی جواب بھی پڑھا جاسکتا ہے جس میں انھوں نے نیلے رنگ کے قلم سے ایک مختصر نوٹ لکھا۔ 'میں اپنے ساتھ پانڈا نہیں لے جارہی۔' اپنی بات پہ زور دینے کے لیے انھوں نے لفظ 'نہیں' کے نیچے دو بار جبکہ 'میں' کے نیچے بھی لکیر کھینچی۔

انھوں نے مزید کہا کہ: لارڈ زوکرمین مجھ سے زیادہ پانڈوں کے بارے میں جانتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ان چیزوں کا بندوبست کرسکتے ہیں۔'

لندن کے سب سے بڑے ثفافتی ورثے کے نیشنل آرکائیو میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ سرکاری دستاویزات موجود ہیں جن میں سے کئی سرکاری محکمات میں منتقل کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان سرکاری دستاویزات کو 30 سال کے بعد عام کیا جاتا ہے۔