دنیا کی معمرترین مادہ پانڈا چل بسی

،تصویر کا ذریعہAFP
جنوب مشرقی چین کے شہر فوژو کے ایک چڑیا گھر کے مطابق دنیا کی معمر ترین مادہ پانڈا مر گئی ہے۔
37 سالہ ’باسی‘ نامی یہ مادہ پانڈا اپنی نسل کے تمام پانڈاؤں سے زیادہ عمر رسیدہ تھی اس کی عمر انسانی اعتبار سے 100 برس کے برابر تھی۔
جائنٹ پانڈا کو چین کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ کئی عشروں کی کوششوں کے بعد اب ان کی نسل معدومی کا شکار نہیں ہے۔
باسی کا نام اس وادی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں سے یہ ملی تھی اور وہ چار پانچ سال کی عمر سے پانڈا کے ادارے میں مقیم تھی۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو اس ادارے میں باسی کے اعزازمیں ہونے والی ماتمی تقریب براہِ راست نشر کی۔
فوژو میں واقع پانڈا ریسرچ سینٹر کے ایک اہلکار نے کہا: 'ہم دکھی دل سے اعلان کرتے ہیں کہ آج صبح آٹھ بج کر 50 منٹ پر باسی 37 برس کی عمر میں چل بسی ہے۔'
اہلکار کے مطابق 1990 کے ایشیائی کھیلوں کا میسکوٹ باسی سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا: 'باسی ملک میں اور ملک سے باہر دوستی کا فرشتہ تھی۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی











