شہزادہ ہیری کی اداکارہ میگن مارکل سے شادی کا اعلان

شہزادہ ہیری

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنشہزادہ ہیری اور اداکارہ میگن مارکل کی نومبر کی شروعات میں شادی ہو گی

برطانوی شہزادے چارلز نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس موسم بہار میں شہزادہ ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سے شادی کریں گے۔

شادی کے بعد جوڑا لندن کے کینزنگٹن پیلیس کے نوٹنگھم کوٹیج میں رہے گا۔ دونوں سنہ 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ اس مہینے کی شروعات میں دونوں کی منگنی ہو گئی تھی۔

شاہی خاندان سے جاری کردہ بیان میں شہزادے چارلس نے کہا کہ انھیں اس خبر کا اعلان کرنے میں مسرت حاصل ہو رہی ہے اور وہ مارکل کے والدین سے دعائیں لے چکے ہیں۔

اس مہینے کے اوائل میں لندن میں ہونے والی منگنی کے بارے میں صرف ملکہ اور شہزادے ہیری کے خاندان کے قریبی افراد کو ہی معلومات تھیں۔

کلیرینز ہاؤس سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تاریخ سے متعلق تفصیلات کے بارے میں اعلان جلد کیا جائے گا۔

بکنگھم پیلیس کے ترجمان کے مطابق ملکہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا نے کہا کہ وہ 'بہت خوش ہیں اور جوڑے کے لیے ہر خوشی کے خواہشمند ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں

شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور ڈچیز آف کیمبرج کیتھرین میڈلٹن نے کہا ہے کہ وہ دونوں 'میگھن اور ہیری کے لیے بہت خوش ہیں۔' انہوں یہ بھی کہا کہ 'میگھن کو قریب سے جاننا بہت عمدہ رہا۔ اور یہ بھی کہ وہ اور ہیری ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔'

میگن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اب تک کی بہوؤں سے الگ ہیں۔ جو باتیں انھیں دوسری بہوؤں سے جدا کرتی ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بالکہ امریکی بھی ہیں۔ وہ طلاق یافتہ ہونے کے علاوہ مخلوط النسل بھی ہیں۔

شہزادہ ہیری اور اداکارہ مارکل اس سال ستمبر میں پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے۔

زخمی فوجیوں کے لیے شہزادہ ہیری کی طرف سے تشکیل دیے گیے بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ انوکٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں دونوں ساتھ دیکھے گئے تھے۔ نومبر 2017 کی ابتدا میں اداکارہ مارکل نے پہلی مرتبہ شہزادے ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے وینیٹی فیئر میگزین سے کہا تھا،'ہم دونوں ایک جیسے انسان ہیں جو محبت میں بہت خوش ہیں۔'