سابق امریکی صدر اوباما کی ٹویٹ نے ’لائیک‘ حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ویسے تو ٹوئٹر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام جاری کرنے کے لیے پسندیدہ ترین ذریعہ ہے لیکن سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ 'لائیک' کی جانے والی ٹویٹ بن چکی ہے۔
باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔
اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد سے فوٹوگرافر سوزا وقتاً فوقتاً اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شائع کرتے ہیں جو سابق صدر اوباما کی صدارت کا صدر ٹرمپ کے دور صدارت سے موازنہ کرتی ہیں۔









