امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ، 28 افراد زخمی

کلب

،تصویر کا ذریعہEVN

امریکی ریاست آرکنسو میں پولیس کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت رات ڈھائی بجے ایک کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ تاہم ابھی تک فائرنگ کرنے والے کے بارے میں اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔

'ابھی تک کے شواہد سے نہیں لگتا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ کنسرٹ میں ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ کی گئی۔'

لٹل روک پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 28 افراد میں سے 25 فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

اے بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چند افراد کو اس وقت چوٹیں آئیں جب وہ پاور لاؤنج نائٹ کلب سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔