مانچیسٹر حملہ: ’والدہ کو بیٹی کی موت کی خبر دے دی گئی‘

،تصویر کا ذریعہPA
مانچسیٹر ارینا میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والی سب سے کم عمر بچی کی والدہ کو اس کی ہلاکت کی خبر دے دی گئی ہے۔
آٹھ سالہ سیفی روسوس کی والدہ بھی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں اور لائف سپورٹ سسٹم پر تھیں۔
بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ لائف سپورٹ سسٹم اتارنے کے بعد انہیں ان کی بیٹی کی موت کی اطلاع دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 22 مئی کی شب گلوکارہ آریانا گرینڈے کے مانچیسٹر ارینا میں کنسرٹ کے اختتام پر ہونے والے خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سیفی روسوس اپنی والدہ لیزا اور بڑی بہن کے ساتھ کانسرٹ دیکھنے گئی تھیں۔
اس فیملی کے ایک دوست مائیک سوانی نے بتایا ہے کہ والدہ اور بہن ابھی بھی ہسپتال میں ہیں لیکن خطرے سے باہر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اطلاعات کے مطابق سیفی روسوس کی والدہ کی حالت تشویش ناک تھی اور وہ لائف سپورٹ سسٹم پر تھیں۔
فیملی کے دوست مسٹر سوانی نے ’لی لینڈ میموریز‘ نامی فیس بک گروپ پر ایک پیغآم میں لکھا ہے کہ مسز روسوس اب ہوش میں ہیں اور سرجری سے باہر آچکی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب اب وہ ‘صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’ان کی بڑی بیٹی ایشلی بھی اب خطرے سے باپر ہیں اور اپنی والدہ سے بات کر رہی ہیں۔‘
’اب انہیں اپنی زندگیوں کو پھر سے شروع کرنا ہوگا‘
’مجھے امید ہے کہ اس خبر کو سن کر سب مسکرائیں گے کیوں کہ یہ اس سانحے کے بعد آنے والی بہترین خبر ہے‘









