دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہReuters
1۔ ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ اب سنگ تراشی کے فن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
2۔ جنوبی امریکہ کا ممالیہ سلوتھ ایک دن میں صرف آٹھ یا نو گھنٹے سوتا ہے۔
3۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران متعدد فوجیوں کو ان کے شیونگ برش سے اینتھریکس انفیکشن ہو گیا تھا۔
4۔ برطانیہ کے امیرترین موسیقاروں کی سالانہ فہرست میں اڈیل 19 ویں نمبر پر آئیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5۔ آپ کے جسم کے خلیوں میں توانائی پیدا کرنے والے عوامل 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتے جاتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
6۔ جنگلی جھاڑی 'روز میری' یا اکلیل کوہستانی کی بو آپ کو امتحان میں مدد کر سکتی ہے۔
7۔ رواں ہفتے 16 سال سے 24 سال کے درمیان کی عمر والے نصف سے بھی کم لوگوں نے شراب نوشی کی۔
8۔ پرنس فلپ نے تنہا ابھی تک 22191 شاہی کام کیے۔
9۔ اب آپ اپنے پرانے پانچ پاؤنڈ کے نوٹ کا استعمال نہیں کر سکتے۔
10۔ گذشتہ دو سو سال میں پہلی بار ڈنمارک میں جنگلی بھیڑیوں کا ایک جھنڈ گھوم رہا ہے۔











