سنٹا لارگا کے ہیروں کا عذاب

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

برازیل کا روزوولٹ علاقہ قدیم باشندوں کی محفوظ بناہ گاہ ہے۔ اس پناہ گاہ میں سنٹا لارگا واقع ہے جو رونڈونیا اور ماٹو گراسو کی ریاستوں کے درمیان واقع ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

سنٹا لارگو علاقے میں ممکنہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ ہیرے موجود ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے قدیم باشندوں کا روائتی رہن سہن کو خطرہ لاحق ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

برازیل کے قانون کے تحت اس علاقے میں کسی قسم کی کان کنی ممنوع ہے لیکن اس کے باوجود 1999 سے اس علاقے سے ہیرے نکالے جا رہے ہیں۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

سنٹا لارگا 10 کلومیٹر طویل ہے اور اس کے ساتھ ہی واقع گروٹو دو سوسیگو کان کنی کے باعث جنگل سے محروم ہو گیا ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

قدیم باشنوں کے حق میں آواز اٹھانے والے کارکنان نے متنبہ کیا ہے کہ سنٹا لارگو میں جنگلات کی کٹائی گروٹو دو سوسیگو سے کہیں زیادہ ہو گی۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

ایک اندازے کے مطابق سالانہ تین کروڑ 14 لاکھ ڈالر مالیت کے ہیرے نکالے جاتے ہیں اور یہ سب غیر قانونی طور پر کیا جا رہا ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

برازیل کے ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ برازیل کے جیولوجیکل سروے کے مطابق اس علاقے سے سالانہ 10 لاکھ کیرٹ کے ہیرے نکالے جا سکتے ہیں جن کی مالیت 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

ہیروں کا ایک ذخیرہ سنٹا لارگا کے لائس نامی علاقے میں ہے۔ یہاں پر کان کنی کرنے والی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں لائس جیسے 14 علاقے ہیں جہاں وہ پتھر پایا جاتا ہے جن میں ہیرے ہوتے ہیں۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

اگر یہ تخمینہ درست ہے تو روزوولٹ ریزرو ہیروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہAFP

سنٹا لارگا کا کہنا ہے کہ اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ اپنے علاقے میں غیر قانونی کان کنی نہیں ہونے دیں۔ علاقے کے ایک رہنما نے کہا 'لیکن مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ہمارا ساتھ نہیں دیتی اور ہماری کئی اشد ضروریات ہیں۔'

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu

'ہمارے پاس ادویات نہیں اور نہ ہی ٹرانسپورٹ ہے اور ہمارے لیے کوئی مواقع بھی نہیں ہیں۔'

غیر قانونی کان کنی کرنے والوں نے علاقے کے قدیم باشنوں کو چند سہولیات دی ہیں تاکہ ان کا اعتماد حاصل کیا جا سکے اور ان کو قائل کیا جا سکے کہ کان کنی کرنے دی جائے۔

Fellipe Abreu

،تصویر کا ذریعہFellipe Abreu