سعودی خواتین کونسل میں خواتین کہاں ہیں؟

سعودی عرب، خواتین

،تصویر کا ذریعہQASSIM GIRLS COUNCIL

،تصویر کا کیپشنخواتین کونسل کی سربراہی ورنر کی اہلیہ عبیر بنتِ سلمان کر رہی ہیں تاہم سامنے آنے والی تصویر میں وہ خود موجود نہیں ہیں

یہ اس ملک کے لیے حوصلہ افزا اقدام تھا جو ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے جو خواتین کی عوامی زندگی کے لیے کوئی پیلٹ فارم مہیا نہیں کرتا۔

لیکن جب سعودی عرب نے القاسم نامی صوبے میں خواتین کے لیے کونسل کی افتتاحی تقریب منعقد کی تو اس میں عورت کو ہی نظرانداز کر دیا گیا۔

اس تقریب کی جاری کردہ تصاویر میں سٹیج پر 13 مرد دکھائی دیتے ہیں تاہم ایک بھی عورت نظر نہیں آرہی۔

بظاہر خواتین دوسرے کمرے میں موجود تھیں اور وہ ویڈیو لنک پر اس تقریب میں شریک تھیں۔

سنیچر کو سعودی عرب میں ہونے والی اس تقریب کی تصاویر جن میں مرد ہی دکھائی دے رہے ہیں بہت شیئر کی گئی۔

ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناوول آفس میں صدر ٹرمپ اسقاط حمل سے متعلق حکمنامے پر دستخط کرتے ہوئے

اس تصویر کا امریکی صدر کی اس تصویر سے موازنہ کیا جا رہا ہے جس میں وہ اسقاطِ حمل پالیسی پر دستخط کر رہے ہیں تاہم ان کے اردگرد موجود لوگوں میں کوئی عورت دکھائی نہیں دے رہی۔

سعودی عرب میں اس تقریب کا افتتاح شہزادہ فیصل بن مشال بن سعود نے کیا جو کہ صوبائی کے گورنر ہیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 'صوبہ قاسم میں ہم خواتین کو مردوں کی بہن سمجھتے ہیں اور ہم انھیں بہت سے مواقع دینا چاہتے ہیں جن سے عورتوں کو کام کے لیے مدد ملے گی۔'

خواتین کونسل کی سربراہی عبیر بنتِ سلمان کر رہی ہیں جو کہ گورنر کی اہلیہ ہیں تاہم سامنے آنے والی تصویر میں وہ خود موجود نہیں ہیں۔