دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے

مِک جیگر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمِک جیگر

1۔ معروف برطانوی گلوکار مِک جیگر کو یاد نہیں کہ انھوں نے اپنی سوانح حیات کب لکھی۔

2۔ برطانیہ کی ایک کمپنی میں صبح نو اور شام پانچ کے دوران شراب پینے پر پابندی ہے۔

3۔ ماہرینِ ارضیات نے آٹھواں برِاعظم دریافت کر لیا۔

4۔ بولیویا اور پیرو کے کچھ شہری خاص موقعوں پر گینی پگ کھانا پسند کرتے ہیں۔

5۔ ایک زمانے میں برطانیہ میں ویلنٹائن کے موقعے پر محبت ناموں سے زیادہ نفرت بھرے پیغامات بھیجے جاتے تھے۔

برطانیہ

،تصویر کا ذریعہThinkstock

،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں ایک گھرانہ تقریباً گیارہ پاؤنڈ ہر ہفتے شراب اور سیگریٹ پر خرچ کرتا ہے

6۔ ٹوپر وئیر اب ایک بین الاقوامی برانڈ ہے۔

7۔ شہد کی مکھیاں ایک دوسرے کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتی ہیں۔

8۔ سنہ 2008 سے چیزوں کی قیمتوں میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

9۔ غیر صحت مند غذا عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

10۔ برطانیہ میں ایک گھرانہ تقریباً گیارہ پاؤنڈ ہر ہفتے شراب اور سیگریٹ پر خرچ کرتا ہے۔