ٹوکیو میں 54 سال بعد نومبر میں برف باری

،تصویر کا ذریعہAP
،تصویر کا کیپشناس سال ٹوکیو میں نومبر ہی میں جاڑوں کے موسم کا آغاز ہو گیاٹوکیو میں 54 برس بعد پہلی بار نومبر کے مہینے میں برفباری ہوئی ہے۔
جاپانی دارالحکومت کے باسی اس پر حیرت زدہ رہ گئے ہیں کیوں کہ عام طور پر سال کے اس حصے میں درجۂ حرارت دس سے 17 درجے تک رہتا ہے۔
غیر متوقع برف کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام معمولی تاخیر کا شکار ہو گیا۔
جاپان کے موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں برف کی وجہ سے خطرناک ہو سکتی ہیں، اور بجلی کی تاریں گر سکتی ہیں۔
اس سے قبل ٹوکیو میں 1962 میں آخری بار نومبر میں برف باری ہوئی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAP
،تصویر کا کیپشنایک سیاح خاتون ٹوکیو کے قریب تسوروگاوکا خانقاہ میں تصویر لے رہی ہیں
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشناس سال ٹوکیو میں پت جھڑ کے رنگ اور برف ایک ساتھ نمودار ہوئے
،تصویر کا ذریعہAFP
،تصویر کا کیپشن... برف سے ایک طرف تو لوگ محظوظ ہوئے تو دوسری طرف مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
،تصویر کا ذریعہAFP
،تصویر کا کیپشنمسافر صبح کے وقت گرتی ہوئی برف میں اپنے کام کاج پر جاتے ہوئے
،تصویر کا ذریعہEPA
،تصویر کا کیپشنشاہی محل کے مضافات گیلی برف کی چادر سے ڈھک گئے
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنموسم کی اچانک تبدیلی سے سینو جی کی خانقاہ میں سیاحوں کے لیے یادگار تصویریں لینے کا موقع فراہم ہو گیا
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشن... برف سے خاص طور پر ان لوگوں کو مشکل پیش آئی جنھوں نے اس موسم میں بھی روایتی لباس پہن رکھے تھے