آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹوکیو میں 54 سال بعد نومبر میں برف باری
ٹوکیو میں 54 برس بعد پہلی بار نومبر کے مہینے میں برفباری ہوئی ہے۔
جاپانی دارالحکومت کے باسی اس پر حیرت زدہ رہ گئے ہیں کیوں کہ عام طور پر سال کے اس حصے میں درجۂ حرارت دس سے 17 درجے تک رہتا ہے۔
غیر متوقع برف کی وجہ سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام معمولی تاخیر کا شکار ہو گیا۔
جاپان کے موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں برف کی وجہ سے خطرناک ہو سکتی ہیں، اور بجلی کی تاریں گر سکتی ہیں۔