مشیل اوباما 2020 میں صدارتی امیدوار؟

مشیل اوباما

،تصویر کا ذریعہGetty Images

کیا آپ خوش ہیں کہ بلآخر امریکی انتخاب اختتام کو پہنچے؟

تو پھر توجہ نہ دیں کیونکہ ابھی سے آئندہ انتخابات کی ایک امیدوار سامنے آ چکی ہیں۔

ابھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کو چند گھنٹے ہی گزرے ہو گئے کہ 2020 کے صدارتی انتخاب کی ممکنہ امیدوار کا نام آن لائن گردش کرنے لگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہزاروں افراد نے صدر اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کو آمادہ کرنا شروع کر دیا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ لیں۔

مشیل اوباما

،تصویر کا ذریعہLLSUPERWOMANLL

ایک شخص نے کہا ہے کہ اس وقت مشیل اوباما کے لیے 2020 کا انتخاب جیتنے کے لیے بہترین ماحول ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا: مشیل اوباما 2020 پلیز، مشیل اوباما 2020 پلیز، مشیل اوباما 2020 پلیز۔

مشیل اوباما امریکہ کے سیاسی منظر میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔ گیلپ کے ایک پول کے مطابق ان کی ان کے مقبولیت 64 فیصد ہے اور یہ قابل ذکر حد ڈونلڈ ٹرمپ، ہلیری کلنٹن اور یہاں تک کہ اپنے شوہر سے زیادہ ہے۔

لیکن اس وقت مشیل اوباما کے لیے مہم چلانے والے حامیوں کے لیے ایک مسئلہ ہے کیونکہ مارچ میں انھوں نے کہا کہ صدر کے عہدے کے لیے ان کی کوئی دلچسپی نہیں لیکن اس عرصے کے دروان اب امریکہ میں چند چیزیں تبدیل ہو گئی ہیں۔