میانداد: اپنے عہدے سے الگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے لیے کرکٹ بورڈ کے ساتھ جن مراعات پر اتفاق ہوا تھا کنٹریکٹ میں وہ مراعات شامل نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے اس لیے وہ یہ نہیں کہیں گے کہ انہوں نے استعفی دیا ہے۔ جاوید میاں داد تقریباً دو ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انہیں پچھلے سال انیس نومبر کو کرکٹ بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ جاوید میاں داد نے قزافی سٹیڈیم لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں جب اس عہدے کی پیشکش ہوئی تھی تو انہیں یہ تاثر دیا گیا تھا کہ پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی کرکٹ ان کے اختیار میں ہو گی لیکن اب انہیں صرف ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات تک محدود کر دیا گیا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان محدود اختیارات میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کنٹریکٹ میں صرف ڈومیسٹک کرکٹ ان کے اختیار میں ڈالی ہے۔ واضح رہے کہ میانداد کی تنخواہ کا معاملہ بھی متنازعہ تھا اور پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ میانداد سے مل کر تنخواہ کی مسئلے کو بھی حل کر لیں گے۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ ان کی رائے کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی تھی۔ انہوں نے شعیب ملک کو کپتانی سے الگ کرنے کی مخالفت کی تھی کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی کپتان کو سیریز کے دوران ہٹانا اس کی عزت نفس مجروح کرنا ہے۔ لیکن کسی نے ان کی اس رائے کا خیال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو یا کرکٹ ٹیم کو ضرورت پڑی تو وہ اعزازی طور پر ان کی مدد کریں گے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورنگ بورڈ کے ممبر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ | اسی بارے میں حنیف،عمران،میانداد’ہال آف فیم‘ میں03 January, 2009 | کھیل 2008، ٹیسٹ کرکٹ کے سوا سب کچھ26 December, 2008 | کھیل شارجہ کے بعد ابوظہبی میلہ13 November, 2008 | کھیل ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ متوقع23 October, 2008 | کھیل لاسن غلط انتخاب تھے، سابق کپتان21 October, 2008 | کھیل کرکٹرز وکلاء دوستی26 September, 2008 | کھیل پاکستان کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان16 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||