’آئی پی ایل سے عزیز ملک کا وقار‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ انہیں انڈین پریمیر لیگ میں کھیلنے سے زیادہ اپنے ملک کا وقار عزیز ہے۔ سہیل تنویر نے اس سال ہونے والی پہلی انڈین پریمیر لیگ میں راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بہت زبردست کارکردگی دکھائی تھی لیکن اب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی اگلے سال ہونے والی انڈین پریمیر لیگ میں شمولیت غیر یقینی کا شکار ہے۔ سہیل تنویر ساؤتھ آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جمعرات کی رات آسٹریلیا روانہ ہوئے۔ روانگی سے پہلے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ اگرچہ انہیں ان کی فرنچائز کی جانب سے تو کوئی اطلاع نہیں دی گئی لیکن ذرائع ابلاغ پر ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ آئی پی ایل میں اس بار پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ بلایا جائے یا ہمیں ہماری حکومت بھارت جانے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنا یا نہ کھیلنا اہم نہیں بلکہ زیادہ اہم ہمارے ملک کا وقار ہے اور اس سلسلے میں ملکی وقار کو مد نظر رکھ کر جو بھی فیصلہ کیا جائے گا ہمیں قبول ہو گا۔ سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ آئی پی ایل نہ کھیلنے سے ہماری کرکٹ ختم ہو جائے گی یا کوئی بڑا نقصان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دوسری جگہوں پر بھی لیگ کرکٹ اور کاؤنٹی کرکٹ کھیلی جاتی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ساؤتھ آسٹریلیا کی جانب سے شرکت کی بابت سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ وہاں کرکٹ کھیل کر انہیں بہت فائدہ ہو گا کیونکہ انہوں نے ابھی تک بر صغیر میں ہی کرکٹ کھیلی ہے اور انہیں آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا زیادہ موقع نہیں مل رہا اور آسٹریلیا میں کھیل کر جو تجربہ ہو گا وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کام آئے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان کو ہاں میں ہاں ملانے سے بھی کچھ نہ ملا22 December, 2008 | کھیل سری لنکا ٹیم کی 19 جنوری کو آمد19 December, 2008 | کھیل پاکستان کھلاڑی بھی افسردہ19 December, 2008 | کھیل ’منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے‘18 December, 2008 | کھیل کرکٹ سےکشیدگی کم ہوگی: کرکٹرز05 December, 2008 | کھیل ’بھارت میں کھیلنے کو تیار ہیں‘27 November, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||