پاکستان کھلاڑی بھی افسردہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوری میں پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت سیریز کی منسوخی سے نا صرف پاکستانی کرکٹ شائقین کو بہت مایوسی ہوئی ہے بلکہ پاکستانی کھلاڑی بھی کافی افسردہ ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے وقت ممبئی میں ہی موجود تھے۔ کامران اکمل بھارت پہلی چمپئنز لیگ کھیلنے کے لیے گئے تھے اس وقت کامران اکمل نے کہا تھا کہ ان حالات کے باوجود پاکستانی کھلاڑی بھارت میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہے کہ دہشت گردی کے سبب کرکٹ کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔ سیریز منسوخ ہونے پر کامران اکمل کافی مایوس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی۔ کامران اکمل کے مطابق اس وقت پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اس نقطہء نظر سے اس میں شرکت کر رہے تھے کہ بھارت کے خلاف تیاری ہو سکے اور اس منسوخی کے بعد سب ہی کو مایوسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بالر سہیل تنویر بھی کامران اکمل کے ساتھ ممبئی واقعات کے وقت بھارت میں تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تلخی کو کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے باہمی حالات بہتر نہیں لیکن اگر کرکٹ ہوتی تو ان میں بہتری لائی جا سکتی تھی کیونکہ اس سے پہلے بھی بھارت کی ٹیم کے پاکستان آنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوئے تھے۔ سہیل تنویر کے مطابق اب اس سیریز کی منسوخی بہت افسوس ناک ہے اوراس سے کرکٹ کے کھیل کو بہت نقصان ہو گا خاص طور پر پاکستان کی کرکٹ کے لیے یہ ایک دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز بہت بڑی سیریز ہوتی ہے اور شائقین کرکٹ کی دلچسپی بھی اس میں بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے اوپنگ بیٹس مین سلمان بٹ نے بھی سیریز کی منسوخی کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں مایوسی ہوئی ہے لیکن ’ہم کرکٹرز ہیں اس لیے ہم پی سی بی کی پالیسی کے پابند ہیں اس لیے ہم وہی کریں گے جو ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کہے گا‘۔ | اسی بارے میں بھارتی ٹیم کا پاک دورہ منسوخ18 December, 2008 | کھیل ’منسوخ نہیں بلکہ ملتوی ہوئی ہے‘18 December, 2008 | کھیل خراب فارم پر ڈراوڈ سے بات چیت17 December, 2008 | کھیل اعجاز بٹ بھارت جائیں گے05 December, 2008 | کھیل ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ختم28 October, 2008 | کھیل دو کروڑ ڈالر کا میچ خطرے میں 07 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||