BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 December, 2008, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موہالی ٹیسٹ برابر، سیریز بھارت کی
گھمبیر
موہالی میں شدید دھند کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا ہے
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان موہالی میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بھارت کی طرف سے میچ کے پانچویں دن اننگز ختم کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے برابر ہو گیا ہے۔

بھارت جو اس سیریز میں پہلے ہی ایک میچ سے برتری حاصل کر چکا تھا دوسرے ٹیسٹ میچ میں کوئی خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہ تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ کو میچ ڈرا کرنے پر اکتفا کرنا پڑا۔

میچ کے پانچویں روز موہالی میں دھند کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور بھارت کے ناٹ آؤٹ بلے بازوں گوتم گھمبیر اور یوراج سنگھ نےکھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کئیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کے سکور میں ایک سو سترہ رنز کا اضافہ کیا۔ گوتم گھمبیر اپنی سنچری سے تین رن کی کمی پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بھارت نے اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انگلینڈ نے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر چونسٹھ رن بنائے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

بھارت نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹ پر 134 رنز بنا لیے تھے اور اس کی مجموعی برتری دو سو اسی رنز سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم تین سو دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کو دوسری اننگز کے آغاز میں صرف 47 رنز پر تین وکٹیں کھونا پڑیں۔ یہ تینوں وکٹ کھانے اور چائے کے دوران گرے۔

سہواگ سترہ رنز پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈراوڈ کوئی رن بنائےبغیر بروڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور سچن کو پانچ کے سکور پر اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

چائے کے وقفے پر گمبھیر تیس رن پر لکشمن نو رن پر کھیل رہے تھے۔

چوتھے دن کا آغاز انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی پر کیا۔ لیکن پوری ٹیم تین سو دو رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس سے قبل تیسرے روز کے اختتام پر چار سو ترپن رن کے جواب میں چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو بیاسی رنز بنائے تھے۔

اس میں کپتان کیون پیٹرسن کے شاندار سنچـری شامل ہے جنہوں نے دو سو ایک گیندوں پر ایک سو چوالیس رنز سکور کیے۔ یہ پیٹرسن کی پندرہویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ کھیل کے ختم ہونے سے ذرا پہلے وہ ہر بھجن سنگھ کی ایک بال پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے۔

اینڈریو فلنٹاف نے کپتان پیٹرسن کا زبردست ساتھ دیا۔ چھیاچسٹھ رن بناکر وہ تیسرے روز کی آخری گیند پر امت مشرا کا شکار بنے جن کا کیچ گوتم گمبھیر نے پکڑا۔

انگلینڈ کی دو وکٹیں محض دو رن کے سکور پر ہی گر گئیں تھیں لیکن اس کے بعد الیسٹر کُک اور کپتان کیون پیٹرسن نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔ کُک اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ظہیر خان کا شکار بنے۔

اس سے قبل سٹراس بغیر کوئی رن بنائے ظہیر خان کا شکار بنے تھے اور بعد میں ایئن بیل بھی صرف ایک رن پر ایشانت شرما کی ایک گیند پر بولڈ ہوگئے۔

بھارت کی طرف سے ظہیر خان اور امت مشرا نے دو دو اور ایشانت شرما اور ہر بھجن سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کی ٹیم دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر چار سو ترپن رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کی اننگز کی خاص بات دوسری وکٹ کے لیے گوتم گمبھیر اور راہول ڈراوڈ کے درمیان تین سو چودہ رن کی شراکت تھی۔

انڈیا کی پہلی وکٹ چھ رن پرگری جب وریندر سہواگ صفر پر آؤٹ ہو گئے اور دوسری وکٹ تین سو بیس رن پر گری۔ اس کے بعد گمبھیر نے ایک سو اناسی اور ڈراویڈ نے ایک سو چھتیس رن بنائے۔ اس کے بعد انڈیا کا کوئی کھلاڑی زیادہ سکور نہ بنا سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو فلنٹاف اور گریم سوان نے تین تین اور مونٹی پنیسر نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جب انڈیا کی باری ختم ہوئے کھیل کا وقت باقی تھا لیکن کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنا پڑا۔

انگلینڈ کی ٹیم: کک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، کالنگوڈ، فلنٹاف، پرائر، براڈ، اینڈرسن، پنیسر، سوان۔

انڈیا کی ٹیم: سہواگ، گمبھیر، ڈراوڈ، تندولکر، لکشمن، یوراج، دھونی، ہربھجن، ظہیر، شرما، مشرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد