BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گمبھیر، ڈراویڈ کی زبردست شراکت
گوتم گمبھیر
گمبھیر نے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ سکور کیا
انڈیا کی ٹیم موہالی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر چار سو ترپن رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا کی اننگز کی خاص بات دوسری وکٹ کے لیے گوتم گمبھیر اور راہول ڈراویڈ کے درمیان تین سو چودہ رن کی شراکت تھی۔

انڈیا کی پہلی وکٹ چھ رن پرگری جب وریندر سہواگ صفر پر آؤٹ ہو گئے اور دوسری وکٹ تین سو بیس رن پر گری۔ اس کے بعد گمبھیر نے ایک سو اناسی اور ڈراویڈ نے ایک سو چھتیس رن بنائے۔ اس کے بعد انڈیا کا کوئی کھلاڑی زیادہ سکور نہ بنا سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو فلنٹاف اور گریم سوان نے تین تین اور مونٹی پنیسر نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جب انڈیا کی باری ختم ہوئے کھیل کا وقت باقی تھا لیکن کم روشنی کے باعث کھیل ختم کرنا پڑا۔

انگلینڈ کی ٹیم: کک، سٹراس، بیل، پیٹرسن، کالنگوڈ، فلنٹاف، پرائر، براڈ، اینڈرسن، پنیسر، سوان۔

انڈیا کی ٹیم: سہواگ، گمبھیر، ڈراوڈ، تندولکر، لکشمن، یوراج، دھونی، ہربھجن، ظہیر، شرما، مشرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد