BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 November, 2008, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شکست کی وجہ ’ناتجربہ کاری‘

ویسٹ انڈیز
’ٹیم کو جیت کے سنہری مواقع میسر آئے لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا‘
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جان ڈائی سن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کے کئی کھلاڑیوں کی ناتجربہ کاری آڑے آئی۔

جان ڈائی سن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو جیت کے سنہری مواقع میسر آئے لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔

جان ڈائی سن، جو آسٹریلیا کی طرف سے ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلنے کے بعد سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں کہتے ہیں کہ ’متعدد مواقعوں پر ان کی بولنگ اور فیلڈنگ اچھی رہی جبکہ تجربہ کار بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کی لیکن بحیثیت ٹیم ہر شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے‘۔

ڈائی سن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ موجود ہے اور اسی وجہ سے جب آسٹریلوی ٹیم میں کوئی کرکٹر آتا ہے تو وہ منجھا ہوا ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس ویسٹ انڈین فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری لانی ہوگی کیونکہ جب کوئی کرکٹر ویسٹ انڈین ٹیم میں آتا ہے تو اس میں بنیادی خامیاں موجود ہوتی ہیں۔

ویسٹ انڈین کوچ نے کہا کہ تیسرے میچ میں بھی ان کی ٹیم جیت سکتی تھی لیکن چندر پال کے جلد آؤٹ ہوجانے سے میچ پر ان کی گرفت کمزور پڑگئی جبکہ پاکستانی ٹیم نے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس سال جنوبی افریقہ سے پانچ صفر اور آسٹریلیا سے بھی پانچ صفر سے سیریز ہار چکی ہے اور اس نے صرف سری لنکا کینیڈا اور برمودا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد