گوتم گمبھیر،ایک ٹیسٹ کی پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے اوپننگ بلے بازگوتم گمبھیر کو آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کہنی مارنے کا خطاوار پایا گیا ہے جس کے لیے ان پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ستائس سالہ گمبھیر پر الزام تھا کہ انہوں نے دلی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی واٹسن کے ساتھ غلط سلوک کیا ہے۔ شین واٹسن کی بطور جرمانہ دس فیصد میچ کی فیس کاٹ لی جائےگی۔ یہ پابندی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لگائی ہے اور گمبھیر کو اس گے خلاف اپیل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ میچ کے ریفری کرس بورڈ نے کہا کہ ’ گمبھیر کو اصول و ضوابط کے تحت دوسری سطح کا خطاوار پایا گیا ہے اور انہیں سزا دینے سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل کے دوران جسمانی طور پر چھیڑ چھاڑ قطعی قابل قبول نہیں ہیں۔‘ اس پابندی کے سبب ممکن ہے کہ وہ ناگ پور میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں نہ کھیل سکیں۔ دلی کے ٹیسٹ میں کھیلتے ہوئے اپنی پہلی باری میں گوتم گمبھیر نے ڈبل سنچری بنائی تھی اور اگر وہ آخری ٹیسٹ سے باہر رہے تو یہ بھارتی ٹیم کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کھیل کے دوسرے روز رن لیتے وقت واٹسن سے تکرار کے بعد گمبھیر نے کہنی ماری تھی اور شام کو اس معاملے کی سماعت ہوئی تھی۔ جمعہ کی صبح میچ کے ریفری کرس براڈ نے اس فیصلے کے متعلق بھارت کو آگاہ کیا۔ گوتم گمبھیر نے اس برس دو بار ایسی حرکتیں کی ہیں اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی توقع تھی لیکن وہ بچ گئے ہیں۔گزشتہ برس اسی ماہ میں ایک ونڈے میچ کے دوران ان کی تکرار شاہد آفریدی سے ہوگئی تھی جس کے لیے ان پر میچ کی پینسٹھ فیصد فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اس میچ کے دوران ہی گمبھیر نے مائکل کلارک سے تکرار کی تھی لیکن امپائر کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں گوتم گمبھیر ایسے دوسرے بھارتی کھلاڑی ہیں جن پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے میچ میں گیند باز ظہیر خان پر بطور جرمانہ ان کی اسی فیصد فیس کاٹ لی گئی تھی۔ ظہیر نے میتھیو ہیڈن کو آؤٹ کرنے کے بعد کچھ زیادہ ہی جذباتی انداز میں حرکتیں کی تھیں۔ | اسی بارے میں دِلی ٹیسٹ، انڈیا کی پوزیشن مضبوط30 October, 2008 | کھیل چوٹ، ہربھجن کی شمولیت مشکوک 28 October, 2008 | کھیل دلچسپ میچ برابری پر ختم13 October, 2008 | کھیل برتری خاتمے کیلیے مزید 117 درکار11 October, 2008 | کھیل بنگلور: دوسرا دن ہسی کے نام10 October, 2008 | کھیل آسٹریلیا کے دو سو چون رن 09 October, 2008 | کھیل گنگولی کا ٹیسٹ کرکٹ کو’الوداع‘07 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||