ویسٹ انڈیز سے سیریز کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو نومبر میں پاکستان آ کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر چیمپئنز ٹرافی کے التواء کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کسی سیریز کے انعقاد کی یہ تیسری کوشش ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کے ساتھ ایک روزہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ سری لنکا کے ساتھ مجوزہ سیریز بھی نشریاتی اداروں کی عدم دلچسپی کی بناء پر کھٹائی میں پڑتی دکھائی دیتی ہے۔ہفتۂ رواں میں ہی پی سی بی کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے انعقاد کے امکانات’نہ ہونے کے برابر ہیں‘۔ کرکٹ بورڈ کے اعلٰی افسر شفقت نغمی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ’کسی ٹورنامنٹ کے التواء کے بعد عالمی کرکٹ کے موجودہ مصروف شیڈول میں سے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم ہم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو دعوت دی ہے کہ وہ نومبر میں ابوظہبی میں ایک روزہ ٹورنامنٹ کے خاتمے کے فوراً بعد یہاں آ کر دو ٹیسٹ میچ کھیلیں‘۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال اس دعوت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے رواں برس میں ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے اور حالیہ شیڈول کے مطابق وہ اپنا پہلا ٹیسٹ جنوری سنہ 2009 میں کھیلےگی جب بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ |
اسی بارے میں لاسن کی آسٹریلیا روانگی اور افواہیں08 September, 2008 | کھیل کرکٹ:پاک لنکا سیریز کا امکان07 September, 2008 | کھیل جنوبی افریقہ کے دورے کا امکان29 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی سنہ 2009 تک ملتوی24 August, 2008 | کھیل جنوبی افریقہ کو سکیورٹی خدشات22 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||