BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2008, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاسن کی آسٹریلیا روانگی اور افواہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جیف لاسن فائل فوٹو
جیف لاسن کو کرکٹ مبصرین کی جانب سے ان کی کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ جیف لاسن ٹیم کے ٹرینر ڈیوڈ ڈائر کے ہمراہ پیر کی صبح آسٹریلیا روانہ ہو کر اپنے پیچھے کئی افواہوں کو ہوا دے گئے بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جن کی وضاحت کرنی پڑی۔

جیف لاسن کی یکا یک روانگی کو میڈیا میں ان کی مستقل روانگی سے تعبیر کیا گیا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے استعفے کے بعد پاکستانی کوچ کے مستقبل پر بھی سوال اٹھائے جانے لگے۔

جیف لاسن نے دو دن پہلےخود یہ کہا کہ اگر پی سی بی کی نئی انتظامیہ بطور کوچ ان کی خدمات نہیں چاہے گی تو وہ ہنسی خوشی اپنے ملک واپس چلے جائیں گے کیونکہ انہیں آسٹریلیا سے بھاری معاوضے کی دیگر پیشکش ہوئی ہے۔

جیف لاسن کو کرکٹ مبصرین کی جانب سے ان کی کارکردگی پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ان حالات کے تناظر میں جیف لاسن کی فوری روانگی کو مختلف زاویوں سے دیکھا گیا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر منصور سہیل نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جیف لاسن دس دن کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آسٹریلیا گئے ہیں اور وہ سترہ ستمبر کو واپس آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران سری لنکا کے ساتھ مجوزہ سیریز طے پا گئی تو جیف لاسن فورا واپس آ جائیں گے۔

بعض مبصرین کے مطابق جیف لاسن کے اس موقع پر چھٹی پر چلے جانے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا سری لنکا کا دورہ طے نہیں پا سکا۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر یہ دورہ ہونا ہوا تو پیر تک طے ہو جائے گا لیکن پیر کے روز سری لنکا کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد