جنوبی افریقہ کو سکیورٹی خدشات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے پاکستان میں کھیلے جانے والے چیمیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی ٹاسک ٹیم کے درمیان جوہانسبرگ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹونی آئرش کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل لیکن صحیح فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی حفاظت سے زیادہ کچھ بھی اہم نہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ پہلے ہی ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کو خارج از امکان قرار دے چکے ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی بارہ سے اٹھائیس ستمبر تک پاکستان میں منعقد ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے بارے میں تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے صدر ایڈوکیٹ نورمن ارینڈسے کا کہنا ہے کہ تفصیلی مذاکرات کے بعد بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ چیمیئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے ٹیم پاکستان نہیں بھیجی جائے گی۔ ایڈوکیٹ نورمن ارینڈسے اتوار کو ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں اپنے بورڈ کی نمائندگی کریں گے جہاں اس معاملے پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کے حق کا احترام کرتے ہیں اور آئی سی سی درخواست کریں گے کہ وہ جلد از جلد ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کرے۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ 24گھنٹے میں20 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو 19 August, 2008 | کھیل شعیب اختر کا ڈوپ ٹیسٹ کلیئر 30 July, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||