BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2008, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ:پاک لنکا سیریز کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
چیمپئنز ٹرافی ملتوی ہونے کے بعد اس ماہ پاکستان کی ٹیم کو کرکٹ کھلانے کی یہ ایک آخری کوشش ہے
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اسی ماہ پاکستان کی ٹیم کے سری لنکا کے دورے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سری لنکا میں پانچ ایک روزہ اور دو ٹونٹی ٹونٹی میچز کے انعقاد کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ان کوششوں کا نتیجہ اسی صورت نکلے گا اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ سپانسر شپ اور ٹی وی رائٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ سیریز کب تک طے پانے کا امکان ہے اس ضمن میں شفقت نغمی کا کہنا ہے کہ پیر آٹھ ستمبر تک معلوم ہو جائےگا کہ یہ سیریز ہو گی یا نہیں۔

چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے کے بعد اس ماہ پاکستان کی ٹیم کو کرکٹ کھلانے کی یہ ایک آخری کوشش ہے کیونکہ اگر سری لنکا میں یہ مجوزہ سیریز بھی نہ ہو سکی تو شفقت نغمی کے بقول کسی اور سیریز کا اس ماہ امکان نہیں ہے۔

البتہ ان کا یہ کہنا تھا کہ کینیڈا میں ہو نے والا چار ملکی ٹورنامنٹ جو پہلے اگست میں ہونا تھا اب اکتوبر میں ہوگا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اس میں شرکت کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس لیے کینیڈا میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی شرکت کا امکان ہے۔

شفقت نغمی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابو ظہبی میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز نومبر میں ہو گی اور اس سیریز کا مقصد بھی پاکستان کی ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال آسٹریلیا کی ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اور پھر چمپئنز ٹرافی کے ملتوی ہونے سے پاکستان کی ٹیم کو کرکٹ کھیلنے والی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا اور ایشیاء کپ کے علاوہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم محض بنگلا دیش اور زمبابوے سے ہی کھیل پائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد