شعیب اختر دوبارہ انگلینڈ روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر سرے کاؤنٹی کی جانب سے ورک پرمٹ حاصل کئے جانے کے بعد ہفتے کو بھارت کے راستے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ شعیب اختر کو جمعرات کے روز انگلینڈ سے اس وقت وطن واپس آنا پڑا تھا جب امیگریشن حکام نے انہیں ورک پرمٹ نہ ہونے کے سبب انگلینڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔ شعیب اختر سے انگلش کاؤنٹی سرے نے تین میچوں کا مختصر معاہدہ کیا ہے۔ شعیب اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورک پرمٹ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ وہ ہفتے کو دہلی روانہ ہورہے ہیں جہاں سے وہ اپنے کمرشلز کی شوٹنگ کے لیے ممبئی جائیں گے۔ دہلی واپسی پر وہ وہیں سے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے اور منگل کو شروع ہونے والے کینٹ کے خلاف میچ میں حصہ لے سکیں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ کافی عرصے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے۔ کاؤنٹی کے دو میچ کھیل کر انہیں میچ پریکٹس ملے گی جو انہیں پاکستانی ٹیم کے میچز میں کام آئے گی۔ شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کے التوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے یہ اچھا نہیں ہوا کیونکہ پاکستانی ٹیم کو کرکٹ کی بہت ضرورت تھی اور پاکستانی شائقین بھی کرکٹ دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے دور ہونے کے باوجود وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے رہے ہیں اور حالیہ کیمپ میں بھی انہوں نے بہت محنت کی تھی۔ واضح رہے کہ شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ پریکٹس اور فٹنس حاصل کرنے کی غرض سے خصوصی طور پر کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے البتہ ان کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو جرمانے کی ادائیگی سے مشروط کر دیا ہے۔ شعیب اختر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ستر لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان پر پابندی کی سزا معطل کردی تھی البتہ جرمانے کو برقرار رکھا تھا۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کھیلے بغیر وطن واپس04 September, 2008 | کھیل شعیب اختر سے خصوصی ملاقات16 June, 2008 | کھیل شعیب تیس کھلاڑیوں میں 10 July, 2008 | کھیل شعیب اختر نے جرمانہ نہیں بھرا14 July, 2008 | کھیل شعیب بھارت کے خلاف میچ سے باہر02 July, 2008 | کھیل شعیب کنٹریکٹ سے محروم25 January, 2008 | کھیل کرکٹ نہیں چھوڑ رہا: شعیب اختر13 January, 2008 | کھیل شعیب اختر کلکتہ کے لیے کھیلیں گے22 February, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||