چیمپئنز ٹرافی، نظرثانی شدہ شیڈول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے بارہ سے اٹھائیس ستمبر تک ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے نظرِ ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شیڈول پر نظرثانی راولپنڈی کے ٹورنامنٹ کے میزبان شہروں سے اخراج کے بعد کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے سکیورٹی کے ضمن میں پنڈی پر عدم اطمینان ظاہر کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ کی میزبانی چودہ ستمبر کو کراچی کرے گا۔ یہ میچ پہلے پنڈی میں پندرہ ستمبر کو کھیلا جانا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب پندرہ ستمبر کو کراچی میں مد مقابل ہونگی۔ یہ میچ پہلے پنڈی میں کھیلا جانا تھا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ جو پہلے انیس ستمبر کو پنڈی میں کھیلا جانے والا تھا اب سترہ ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ اسی طرح اکیس ستمبر کو انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا پنڈی میں کھیلا جانے والا میچ اب اکیس ستمبر ہی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پنڈی میں پچیس ستمبر کو ہونے والا سیمی فائنل اب چھبیس ستمبر کو لاہور میں ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نیا پروگرام اس طرح ہے۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی: پنڈی میں میچ نہیں11 August, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان22 March, 2008 | کھیل انتظامات سے مطمئن ہیں:آئی سی سی25 April, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی 24 July, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس 19 July, 2008 | کھیل ’چیمپئنز ٹرافی کی منتقلی پرغورممکن‘07 July, 2008 | کھیل ’چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد پر خوشی‘17 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||