سری لنکا 142 رن سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیا کپ کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پول اے کے تیسرے اور لاہور میں ہونے والے آخری میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 142 رن سے شکست دی۔ اس طرح پول اے سے دو ٹیموں دفاعی چمپئین سری لنکا اور بنگلا دیش نے اٹھائیس جون سے کراچی میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بنگلا دیش کے خلاف سنچری بنانے والے کمار سنگا کارا یو اے ای کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ انہیں زاہد شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر مہیلا ادا وتے نے سڑسٹھ رن بنائے اور کپتان مہیلا جیہ وردھنے نے اکسٹھ سکور کیا۔ سری لنکا کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے تاہم کوشل ویرا رتنے کے چالیس رن اور نوان کلوسیکرا کے سینتیس رنوں نے سہارا دیا اور سری لنکا کی ٹیم جس سے توقعات تھیں کہ وہ متحدہ عرب امارات کو ایک بہت بڑا ہدف دے گی مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 290 رنز بنا سکی۔ یو اے کی جانب سے زاہد شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فواد ہاشمی اور محمد توقیر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ یو اے کی ٹیم آغاز میں اچھی بیٹنگ کی اور پچانوے کے سکور تک ان کی صرف ایک وکٹ گری تھی لیکن اندیکا باتووتاچاریہ کے آؤٹ ہونے کے بعد یو اے کی وکٹیں تواتر کے ساتھ گرنے لگیں اور جمے ہوئے بیٹس مین امجد علی کے آؤٹ ہوتے ہی رہی سہی امید بھی ختم ہوئی۔ امجد علی نے یو اے ای کے لیے 77 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بیٹس مین قابل ذکر سکور نہ بنا سکا اور پوری ٹیم ایک سو اڑتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔یعنی دوسری وکٹ کے گرنے کے بعد باقی ٹیم صرف 53رنز کا اضافہ ہی کر سکی۔ سری لنکا کی جانب سے اجنتھا مینڈس کامیاب بالر رہے۔ انہوں نے صرف بائیس رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اپنی اسی کاکردگی کے سبب وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ مراندو نے دو جبکہ دلشن اور فرنیندو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے کپتان مہلا جیا وردھنے نے اس بات کا عندیہ پہلے ہی دیا تھا کہ یو اے ای کے خلاف وہ اپنے سئنیر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیں گے اور نئِے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے گا۔ | اسی بارے میں پول اے میں سری لنکا کی جیت25 June, 2008 | کھیل اشرفل کی سنچری، بنگلہ دیش فاتح24 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ: بھارت کی بڑی جیت25 June, 2008 | کھیل پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا24 June, 2008 | کھیل ایشیا کپ افتتاحی میچ منگل کو23 June, 2008 | کھیل ’ایشیا کپ سے اک نئی شروعات‘23 June, 2008 | کھیل ٹائٹل بچا لیں گے: جیا وردھنے23 June, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||