بان کی مون بیجنگ نہیں جائیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ کی ترجمان میری موکابی کے مطابق مسٹر مون اپنی مصروفیات کی وجہ افتتاحی تقریب کے لیے وقت ہیں نکال سکیں گے اور یہ فیصلہ کئی مہینے پہلے کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل برطانیہ کے وزیر اعظم گورڈن براؤن بھی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ فرانس اور امریکہ بھی تبت میں چینی فوج کی کارروائی کے خلاف اس تقریب سے دور رہنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ لیکن مسٹر براؤن ک بیجنگ جانے کے بارے میں تھوڑا ابہام ہے کیونکہ ان کی ایک ترجمان کے مطابق وہ اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے اور ان کا پہلے سے یہ ہی پروگرام تھا۔ سن دو ہزار بارہ کے اولمپکس برطانیہ میں ہونے ہیں۔ ادھر اولمپکس کی مشعل دنیا کے مختلف حصوں کا متنازعہ سفر طے کرتے ہوئے جمعہ کو ارجنٹینا کی راجدھانی بیونس آئریز پہنچ گی جہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تبت کے مسئلے پر ناراضگی ظاہر کرنے والے مشعل کے سفر میں رخنہ نہ ڈال سکیں۔
بی بی سی کی نامہ نگار لورا ٹریویلیان کے مطابق کے مطابق اقوام متحدہ کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ مسٹر مون کی عدم موجودگی کو تقریب کا بائکاٹ تصور نہ کیا جائے۔ میری مکابی کے مطابق مسٹر مون نے کئی مہینے پہلے ہی چینی حکومت کو یہ بتا دیا تھا کہ وہ انتہائی مصروفیت کی وجہ سے تقریب میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ اس بیان کا بظاہر مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ یہ فیصلہ تبت میں جمہوریت کے حق میں ہونے والے مظاہروں اور ان کو کچلنے کے لیے چینی حکومت کی کارروائی سے قبل کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں اولمپک بائیکاٹ کی اپیل مسترد29 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل کا شانداراستقبال31 March, 2008 | کھیل اولمپک مشعل اٹھانے سے انکار01 April, 2008 | کھیل اولمپکس کو کامیاب بنائیں گے: کمیٹی10 April, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||