احمدآباد: بھارت کو اننگز کی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
احمد آباد میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایک اننگز اور نوے رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ پہلی اننگز میں چھہتر رن پر آؤٹ ہونے والی بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو اٹھائیس رن بنا سکی اور میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہوگیا۔ جنوبی افریقہ نے ڈیویلیئرز کی ڈبل سنچری اور ژاک کیلس کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 494 رنز بنائے تھے اور اسے بھارت پر 418 رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ ہندوستان کی دوسری باری میں سورو گنگولی نے سب سے زيادہ 87 رنز بنائے جبکہ مہندر سنگھ دھونی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ عرفان پٹھان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے ڈیل سٹین نے اس اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مکھایا نتنی نے بھی تین وکٹ لیے۔ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ گیارہ اپریل سے کانپور میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ چنئی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گيا تھا اور اس ٹیسٹ میں وریندر سہواگ نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔ |
اسی بارے میں پہلا ٹیسٹ ڈرا، سہواگ مردِ میدان30 March, 2008 | کھیل سہواگ کی تیز ترین ٹرپل سنچری28 March, 2008 | کھیل چنئی: راہل ڈراوڈ کے دس ہزار رنز29 March, 2008 | کھیل سہواگ، ٹرپل سنچری اور ریکارڈز30 March, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||